سکھر (این این آئی) پاکستان نیوی نے سویلین اپرنٹس بیچ اے 2027 کے تحت صنعتی اور تکنیکی
شعبوں میں 57 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اہل امیدوار 20 اکتوبر 2026 تک پاک بحریہ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2027 کو امیدواروں کی عمر 15 سے 19 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کے لیے پاکستانی مرد شہری ہونا ضروری ہے۔ تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس کم از کم 55 فیصد نمبروں کے ساتھ مقرر کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے کم از کم 45 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔ منتخب امیدواروں کو تین سالہ اپرنٹس شپ مکمل کرنا ہوگی، جبکہ ان کے لیے آٹھ سالہ معاہدے کی شرط بھی مقرر کی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو بی پی ایس 7 کے تحت میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار پاک بحریہ کی ویب سائٹ **www.joinpaknavy.gov.pk** پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلہ امتحان کے روز رجسٹریشن سلپ پر درج ہدایات کے مطابق حاضر ہوں۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان نیوی کے سکھر سمیت ملک بھر میں قائم بھرتی و انتخابی مراکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
- گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
- بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
- حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
- نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
- سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
- میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
- ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
- تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
- گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
- لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
- انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
- جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
- حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
- گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
