لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’
طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں رئوف سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون’ کوٹ لکھپت میں عنصر سے3 لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ میں ظہیر سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں فیصل سے3 لاکھ اور موبائل فون، گلشن راوی میں مستقیم سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں ساجد سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت اور لوئر مال سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹائون اور گجر پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
