Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا ایران کے پیک ایکس ماؤنٹین پت حملے کا عندیہ 1291 حملے 430 حوثی ہلاک جاسوس طیارہ بھی تباہ
    • روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
    • سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
    • باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
    • سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
    • چین سے مسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیدیا
    • پاکستان سعودی عرب کئساتھ کھڑاہے شہباز شریف
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی سفیر رجع تامل البوغیمی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسحق ڈارکی زیر صدارت اجلاس’ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا
    • گورنر راج ایمرجنسی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
    • اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
    • باکومیں اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آئوٹ
    • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا
    • پی ٹی آئی پابندی سے متعلق حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے عطا اللہ تارڑ
    • فضل الرحمن کا دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کرنا افسوسناک مریم نواز
    • امریکی انڈر سیکرٹری بین الا اقوامی امور سے ملاقات زرمبادلہ ذخائر21.6ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • بھارت بنیان مرصوص کا سبق یاد رکھے گا پاکستان
    • سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یونیورسٹی آف ساہیوال میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک طالبہ کو ہونہار سکالر شپ کا چیک دے رہی ہیں’ دوسری طرف ایک طالبہ کے ساتھ سیلفی بنا رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت بنیان مرصوص کا سبق یاد رکھے گا پاکستان

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور بھارت کو بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور مئی 2025 کا جواب یاد رکھا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے جمعہ کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ حوثی باغیوں کے حملے خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے 11 اکتوبر کو آر فور ممالک، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ مل کر ریاض ایئرپورٹ سمیت سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی تھی۔ان کا کہنا تھا چاروں ممالک نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور مملکت کا اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے جائز حق کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں ممالک نے ان حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سے متعلق سوا ل پر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے اس دھمکی آمیز بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے بھارت کی نام نہاد بالادستی کی سوچ ظاہر ہوتی ہے اور اس سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ پاکستان سے ہونے والی کسی بھی آئندہ دہشت گردی کی کارروائی کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے امن کے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور ملک سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔اس بیان پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا موثر جواب دے گا۔انہوں نے بھارت کو گزشتہ سال مئی میں پاکستان کے خلاف فوجی محاذ آرائی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس موقع پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا تھا۔ہم بھارت کو اس کی گزشتہ سال کی فوجی جارحیت کے نتائج یاد دلانا چاہتے ہیں، جب پاکستان نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔سجاد حیدر خان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے تحمل اور پر امن سوچ کو ہرگز کمزوری نہ سمجھے اور جارحانہ طرزِ عمل اور خطرناک بیان بازی ترک کرکے خطے میں پائیدار امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یورپ میں غیرقانونی ہجرت کی روک تھام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں یورپ کی جانب غیرقانونی ہجرت میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔رواں ہفتے کی سفارتی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے 18 دیگر ممالک کے ساتھ کولمبیا کے القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کی مذمت کی، اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور فلسطین کے 2 ریاستی حل کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے 13 سے 14 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا دورہ کیا اور پاک۔عمان وزاتی کمیشن کے آٹھویں سیشن کی مشترکہ صدارت کی اور 5 نئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
    پاکستان

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء

      پاکستان سعودی عرب کئساتھ کھڑاہے شہباز شریف

      اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی سفیر رجع تامل البوغیمی ملاقات کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.