لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1560 ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں 864 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ 119معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد ((80 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں1021 ڈرائیوز، 80 کم عمر ڈرائیور، 594 مسافر اور 199 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 262 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت305 متاثرین کے ساتھ پہلے’ ملتان114حادثات میں 132متاثرین کے ساتھ دوسر ے’ فیصل آباد 103حادثات میں 120متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1814 متاثرین میں 1413مرد اور 401 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 417 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم 887 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 510 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1778 موٹر سائیکلز، 109 آٹو رکشے، 176 کاریں، 32 وین، 7 مسافر بسیں،35 ٹرک اور 73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- 26 لڑکیاں مزید ایسی ہیں جو ثاقب چدھڑ کیخلاف کیس دائر کرنے والی ہیں: رمشا اقبال
- BISPمیں رجسٹرڈ خواتین نا جائز کٹوتیوں سمیت بے شمار مسائل سے دو چار
- پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل
- ضبط شدہ سونے کی اینٹیں واپس نہ کرنے پر کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
- واٹس ایپ کا گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- اوکاڑہ’ پولیس مقابلے میں 51 مقدمات میں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
- این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، پانچ بین الاقوامی سائبر کرائم کیسز ٹریس
- ممنوعہ غیر ملکی ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جام چاکرو میں پہلے جدید میکانائزڈ لینڈ فل پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
- لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر خواتین میں بریسٹ کینسر آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہائوس لاہور کو گلابی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
- قتل کے جرم میں سزا پانے والے 2 مجرمان کی پھانسی اور عمرقید کی سزا کیخلاف اپیل پر شک کا فائدہ دیتے دونوں مجرم بری
- خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
- برطانیہ میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے جدید لیبارٹری قائم
- بھارتی فورسز نے ترال پلوامہ میں نظربند کشمیری کا رہائشی مکان تباہ کردیا
- ٹک ٹاک نے ایلون مسک پر مبنی دستاویزی فلم کے تشہیری اکائونٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا
- خواتین، بچیوںسے زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ
- بھارت میں16سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے
- کینیڈاکے البرٹا فوجی اڈے پر آتشزدگی سے 4فوجی ہلاک’ 39زخمی
- سعودی شہر نجران پر میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
- کراچی ‘ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
