Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 26 لڑکیاں مزید ایسی ہیں جو ثاقب چدھڑ کیخلاف کیس دائر کرنے والی ہیں: رمشا اقبال
    • BISPمیں رجسٹرڈ خواتین نا جائز کٹوتیوں سمیت بے شمار مسائل سے دو چار
    • پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل
    • ضبط شدہ سونے کی اینٹیں واپس نہ کرنے پر کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
    • واٹس ایپ کا گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان
    • اوکاڑہ’ پولیس مقابلے میں 51 مقدمات میں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
    • این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، پانچ بین الاقوامی سائبر کرائم کیسز ٹریس
    • ممنوعہ غیر ملکی ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جام چاکرو میں پہلے جدید میکانائزڈ لینڈ فل پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    • لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر خواتین میں بریسٹ کینسر آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہائوس لاہور کو گلابی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
    • قتل کے جرم میں سزا پانے والے 2 مجرمان کی پھانسی اور عمرقید کی سزا کیخلاف اپیل پر شک کا فائدہ دیتے دونوں مجرم بری
    • خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
    • برطانیہ میں کینسر کی تشخیص اور علاج  کے لیے جدید لیبارٹری قائم
    • بھارتی فورسز نے ترال پلوامہ میں نظربند کشمیری کا رہائشی مکان تباہ کردیا
    • ٹک ٹاک نے ایلون مسک پر مبنی دستاویزی فلم کے تشہیری اکائونٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا
    • خواتین، بچیوںسے زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ
    • بھارت میں16سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے
    • کینیڈاکے البرٹا فوجی اڈے پر آتشزدگی سے 4فوجی ہلاک’ 39زخمی
    • سعودی شہر نجران پر میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
    • کراچی ‘ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پتوکی کے دو محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل،بھائی پھیرو میں سوگ

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھائی پھیرو (نمائندہ خبریں)پتوکی کے دو محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل۔میگا روڈ کے رہائشی نوجوانوں کی مبینہ اغوا کے بعد ہلاکت، بھائی پھیرومیں سوگ کی فضا، تاجروں، صحافیوں اور سماجی شخصیات کا اظہارِ افسوس۔حکومتِ پاکستان، آرمی چیف اور متعلقہ حکام سے شفاف تحقیقات، حقائق سامنے لانے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے میگا روڈ سے تعلق رکھنے والے دو محنت کشنوجوانوں کی بلوچستان میں مبینہ اغوا کے بعد ہلاکت کی افسوسناک اطلاع نے پورے علاقے کی فضا سوگوار کر دی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے اور روزگار کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر نوشکی گاڑی لوڈ کرنے گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔ بعدازاں دونوں نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آنے پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہریوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔اس افسوسناک واقعے پربھائی پھیرو جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان ،انجمن تاجراں بھائی پھرو کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک محمد عثمان بوٹا، معروف قانون دان احمد جمال ،مقبول احمد کمبو ،تنویر بابو اور دیگر درجنوں افراد سمیت دیگر سیاسی، سماجی، تجارتی اور صحافتی شخصیات نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع قصور کا ایک وفد جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنما حاجی محمد رمضان کی قیادت میں مظلوم خاندانوں کے گھر گیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کیلیے دعائے مغفرت کی ،حاجی محمد رمضان اور قدرت اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان، آرمی چیف اور متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، دونوں نوجوانوں کی ہلاکت کے تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ محنت مزدوری اور روزگار کے لیے گھر سے نکلنے والے نوجوانوں کے ساتھ اس طرح کا افسوسناک واقعہ پیش آنا انتہائی دلخراش ہے۔ دو خاندانوں کے چراغ گل ہونے سے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کی معاونت کرے اور میتوں کی شناخت، آبائی علاقے منتقلی اور تدفین کے حوالے سے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔اہلِ علاقہ نے مزید مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں روزگار کے سلسلے میں جانے والے محنت کشوں اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور کسی دوسرے خاندان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے سے نہ گزرنا پڑے۔تعزیت کیلیے جانے والوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      26 لڑکیاں مزید ایسی ہیں جو ثاقب چدھڑ کیخلاف کیس دائر کرنے والی ہیں: رمشا اقبال

      BISPمیں رجسٹرڈ خواتین نا جائز کٹوتیوں سمیت بے شمار مسائل سے دو چار

      پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.