اسلام آباد’کراچی(این این آئی)پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اور
اقوام متحدہ پاکستان کے اشتراک سے خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے بروقت انتباہی نظام کو مؤثر بنانے کے موضوع پر پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس 27 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوگی، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس اہم کانفرنس میں 200 سے 250 قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع ہے، جن میں پالیسی ساز، محققین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔کانفرنس کے دوران خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو بہتر بنانے، موسمیاتی خطرات کی بروقت نشاندہی اور آفات سے نمٹنے کے لیے قومی صلاحیت میں اضافے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
