Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ
    • افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابل تشویش پاکستان کی حمایت کرتے ہیں مارکو روبیو
    • مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
    • پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے خواجہ آصف
    • فخر سعد عرفات کی جارحانہ بیٹنگ سہ ماہی سیریز پاکستان کے نام فخر زمان مین آف دی میچ عرفات مین آف دی سیریز
    • ملکی مسائل کا حل مذاکرات ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمن
    • لاہور:پاکستانی ٹیم کاسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے کے بعد وتنگ ٹرا فی کے ہمراہ گروپ فو ٹو۔
    • امریکہ کی یوکرین کو 500پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری
    • بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ
    • مہنگائی پر عوام کا گلہ درست’ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے: رانا ثنا اللہ
    • خانیوال:خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری مخدوم پیر عارف خان قریشی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہی ہیں۔
    • سہیل آفریدی کیخلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے
    • آصفہ بھٹو کی مخدوم عارف زمان قریشی کی تعزیت کیلئے عارف آباد آمد
    • طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت جاری اہم کمانڈرو ں سمیت چار اہلکار ہلاک
    • حتمی عدالتی فیصلوں کو بار بار چیلنج نہیں کیا جا سکتا :وفاقی آئینی عدالت
    • غلط معلومات’ فیک نیوز موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • غلط معلومات’ فیک نیوز موجودہدور کا سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری سیٹ حاصل کی: بیرسٹر سیف
    • ایران سے مزاکرات جاری نیتن یاہو کا مشترکہ حملے کیلئے دباو تیاریاں مکمل امریکی انتظامیہ تقسیم
    • جی ایس پیٰ پلس پاکستان کی برآمدات صنعتی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت مریم نواز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غریب کو ریلیف حکومت کی ترجیح وزیراعظم

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشتگردوں کو واپس لا کر خیبرپختونخوا میں بسایا گیا، ناگزیر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شہبازشریف نے کہا کہ بطوروزیراعظم پاکستان اور قائد محمد نواز شریف کے کارکن کی حیثیت سے آپ سے مخاطب ہوں، خیبر پختونخوا وطن عزیز کا خوبصورت صوبہ اوریہاں کے عوام غیور، دلیر اور باوقار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا، 2013 کے انتخابات کے بعدقائدنواز شریف نے صوبے میں اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا، محمد نواز شریف کی جمہوری سوچ اور فراخ دلی نے خیبر پختونخوا میں جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال برسراقتدار پارٹی کی طرف سے بلند و بانگ دعوے کیے گئے، گزشتہ 13سال میں صوبے میں کتنی یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے گئے؟ عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں اور تقسیم در تقسیم پر توجہ دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے کوہستان، ہزارہ اور جنوبی اضلاع تک عوامی مسائل عدم توجہی کا شکار رہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں خیبر پختونخوا کے عوام نے عظیم قربانیاں دیں، عوام، پولیس، فوج اور سیاسی رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی اور معاشی نقصان اٹھایا، محمد نواز شریف کے دور میں پوری قوم اور اداروں نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اے پی ایس پشاور کا انتہائی دردناک اور دل خراش واقعہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ننھے بچوں کی شہادت کا سانحہ تاریخ میں ایک المناک مثال کے طور پرموجود رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، گزشتہ ڈھائی سال میں ملک میں لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کی گئی۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دور پاکستان موخر ہوا، 2015 میں صدر شی جن پنگ کے دور پاکستان میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ملک سے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نواز شریف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا، دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، دہشت گردی کے خلاف ماضی کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی، لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کے لیے ایک فیصد اضافی وسائل مختص کرنے پر اتفاق ہوا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو اب تک 800 ارب روپے مل چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کو کتنا مضبوط بنایا گیا؟ صوبے میں پولیس کی 5 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی نہیں کی گئی، خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل پولیس کو جدید اسلحے اور تربیت کی فراہمی پر خرچ ہونے چاہییں تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے عسکری اور سیاسی قیادت نے مل کر شبانہ روز محنت کی، عالمی حالات اور خلیج جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، مشکلات کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لئے فیول سبسڈی سکیم کااجرا کیا۔انہوں نے کہا کہ فیول سبسڈی سکیم سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں ، عوام کو ریلیف دینے کے لئے یحکومت نے 75 ارب روپے مختص کیے، غریب آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے، ملکی معیشت کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا، مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے 48 گھنٹے تک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد طے شدہ مسودے کی منظوری کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن منظوری نہ مل سکی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام، ملک، معیشت اور معاشرے کو بچانے کیلئے فیصلہ کرنا ضروری تھا، بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا، صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے مسلم لیگ ن اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
    شہبازشریف

    Khabrain News

      Keep Reading

      خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ

      مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

      پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے خواجہ آصف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.