ملتان، میاں چنوں، تلمبہ (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ خبریں ، سپیشل رپورٹر ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر خانوادہ غوث پور قریشیہ سے تعزیت کیلئے عارف آباد آمد رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر شیخ صدر الدین عارف سہروردی ملتانی کی درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم پیر حیدر زمان قریشی سے اظہار افسوس کیا فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول چڑھائے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے بھی سوگوار خاندان اور عقیدت مندوں سے تعزیت کی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شبر زمان قریشی، پیر اقبال حسین قریشی، محمد حسین بنگش، ملک خادم حسین بنگش سمیت غوث پور قریشیاں، میاں چنوں اور خانیوال کی دیگر نمایاں شخصیات سے رنج و غم کا اظہار کیا بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مخدوم مرحوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر محسن عباس قریشی، طیب طلال قریشی، محمد حسین قریشی، اسداللہ قریشی، پیر ارشاد حسین قریشی، حسین حیدر قریشی حیدر امام قریشی، پیر لیاقت حسین قریشی، پیر برکت جاوید قریشی، ڈاکٹر نذیر ہراج، عبداللہ شاہ قریشی، پیر اللہ داد شاہ قریشی، پیر عون محمد قریشی ودیگر سے بھی افسوس کا اظہار کیا بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنما خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، رانا خالد محمود، چوہدری شاہد بشیر آصف خان دستی، راؤ ساجد علی خان، رانا عبدالرحمان، چوہدری ارشد آرائیں، چوہدری اقبال آرائیں، میر واثق ترمذی، سید کرار حیدر شاہ، اکرم خان نیازی ویگر بھی موجود تھے ،اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے عارف آباد میں ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری موٹر وے کے ذریعہ واپس روانہ ہو گئی
آصفہ بھٹو
میاں چنوں : آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر رہنما مخدوم حیدر زمان قریشی سے اظہار تعزیت کے بعد دعا کرتے ہوئے دوسری جانب مرحوم عارف زمان قریشی کی قبر پر پھول چڑھا رہی ہیں
