لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکائو جاری ہے جبکہ صوبے بھر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، غیر معیاری پلاسٹک اور دھواں چھوڑنے والے دیگرذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ مزید موثر بنا دی گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق میٹریل لے جانے والی ٹرالیوں کو کور کرنے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 265 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 یونٹس سیل اور 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 403 بھٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی، 5 بھٹے سیل، 8 مقدمات درج اور 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں میں 213 مقامات کی انسپکشن کی گئی، 6 مقامات سیل، 265 کلو گرام پلاسٹک ضبط اور 84 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ باربی کیو اور کمرشل کوکنگ پوائنٹس پر دھوئیں کی روک تھام کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 115 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 8 مقامات سیل کیے گئے جبکہ 77 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے تاکہ دھوئیں کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,987 کسانوں سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد رابطہ کیے جانے والے کسانوں کی مجموعی تعداد 307,984 ہوگئی۔ پنجاب بھر میں فصلوں میں آگ لگنے کے 8 مقامات پر آگ بجھانے کی کارروائی بھی کی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والے ذرائع کی نشاندہی کریں اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف فضا کے ہدف کے حصول کے لیے حکومت اور عوام کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دیدیا
- رقاصہ کا کردار نبھاتے ہوئے پٹھوں میں کھنچا آ گیا تھا، شردھا کپور کا سنسنی خیز انکشاف
- میگھن کے والد کے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے گودام تک پہنچنے کا دعوی
- جھانوی کپورجلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے تیار
- جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
- لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔
- پٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب سے متجاوز کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر
- لاہور میں سموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آ گیا
- انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
- اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل
- یو ایم ٹی کے 29ویں کانوکیشن کے موقع پر چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم مراد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو یادگاری سووینئر پیش کر رہے ہیں۔
- مرید کے:نشئی شوہر نے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا
- بلوچستان: جیل میں قیدیوں کو مرغی و بریانی کھلانے کا فیصلہ
- فیلڈ مارشل کی تجویز پر چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون :اختراقبال ڈار
- بھائی پھیرو ۔سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایک اوردل اسلام کے نورسے منورہوگیا’فلپائنی خاتون نے اسلام قبول کرلیا
- بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات، آسمان سرخ ہوگیا، ویڈیوز وائرل
- افغان حکومت اپنی سر زمین دہشگردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے پاکستان
- امریکا نے جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو قید کی سزا سنا دی
- گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
