Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نورا فتحی 200 کروڑ بھتہ خوری کیس میں عدالت طلب
    • پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دیدیا
    • رقاصہ کا کردار نبھاتے ہوئے پٹھوں میں کھنچا آ گیا تھا، شردھا کپور کا سنسنی خیز انکشاف
    • میگھن کے والد کے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے گودام تک پہنچنے کا دعوی
    • جھانوی کپورجلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے تیار
    • جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
    • لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔
    • پٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب سے متجاوز کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر
    • لاہور میں سموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آ گیا
    • انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
    • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل
    • یو ایم ٹی کے 29ویں کانوکیشن کے موقع پر چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم مراد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو یادگاری سووینئر پیش کر رہے ہیں۔
    • مرید کے:نشئی شوہر نے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا
    • بلوچستان: جیل میں قیدیوں کو مرغی و بریانی کھلانے کا فیصلہ
    • فیلڈ مارشل کی تجویز پر چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون :اختراقبال ڈار
    • بھائی پھیرو ۔سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
    • ایک اوردل اسلام کے نورسے منورہوگیا’فلپائنی خاتون نے اسلام قبول کرلیا
    • بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات، آسمان سرخ ہوگیا، ویڈیوز وائرل
    • افغان حکومت اپنی سر زمین دہشگردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے پاکستان
    • امریکا نے جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو قید کی سزا سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانوی شاہ چارلیس کا دورہ کیریبین

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جارج ٹائون (آئی این پی) برطانیہ کے شاہ چارلس نے اپنے کیریبین خطے کے تیز رفتار دورے کے دوران گیانا میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوآبادیاتی دور میں ڈھائے جانے والے مظالم کا جائزہ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے مطابق اگرچہ برطانوی بادشاہ کا تین کیریبین ممالک پر مشتمل یہ نو روزہ دورہ بنیادی طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ مبذول کرانے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا لیکن اس دورے کے دوران بھی غلامی کی تجارت اور نوآبادیاتی رعایا کے ساتھ برطانوی رویے کے اثرات نمایاں رہے۔ دارالحکومت جارج ٹائون کے ایک قبرستان میں شاہ چارلس نے گیانا کے وزیراعظم مارک فلپس کے ہمراہ ان فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے جنہوں نے آزادی سے قبل برطانیہ کے لیے جنگ لڑی تھی۔ اس کے بعد شاہ چارلس نے برطانوی نوآبادیاتی دور کے ایک ایسے مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی افراد کو پھانسیاں دی جاتی تھیں اور ماضی کی ان ناانصافیوں کے اعتراف کے طور پر وہاں کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔ سابق کالونیوں کے متعدد سربراہانِ مملکت برطانیہ سے نوآبادیاتی نظام اور غلاموں کی بین الاقوامی تجارت پر باضابطہ معافی کا مطالبہ کر چکے ہیں جس سے برطانوی شاہی خاندان صدیوں تک مستفید ہوتا رہا ہے۔ اگرچہ بادشاہ نے اس تاریخی حقیقت اور تلخ ماضی کو تسلیم کیا ہے لیکن انہوں نے تاحال باضابطہ معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی آئینی روایت کے مطابق باضابطہ معافی کا اعلان صرف برطانوی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ایک چھوٹے احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی قانون ساز ٹیرنس کیمپل نے خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی بیشتر دولت گیانا ہی سے حاصل کی گئی تھی۔ بادشاہ کے لیے یہ ایک مناسب وقت اور جگہ ہے کہ وہ اپنا دل بڑا کریں اور غلامی پر باضابطہ معافی کا اعلان کریں۔اس کے برعکس شاہی محل کا موقف ہے کہ کیریبین کے اس دورے کی تمام تر توجہ حال اور مستقبل کی ترجیحات، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر مرکوز ہونی چاہیے۔تیل کی دولت سے مالا مال لیکن زیادہ تر جنگلات پر مشتمل چھوٹے سے ملک گیانا میں دی کنگز فانڈیشن ماحول دوست منصوبوں کی مالی معاونت کر رہی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

      لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔

      پٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب سے متجاوز کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.