Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ
    • افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابل تشویش پاکستان کی حمایت کرتے ہیں مارکو روبیو
    • مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
    • پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے خواجہ آصف
    • فخر سعد عرفات کی جارحانہ بیٹنگ سہ ماہی سیریز پاکستان کے نام فخر زمان مین آف دی میچ عرفات مین آف دی سیریز
    • ملکی مسائل کا حل مذاکرات ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمن
    • لاہور:پاکستانی ٹیم کاسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے کے بعد وتنگ ٹرا فی کے ہمراہ گروپ فو ٹو۔
    • امریکہ کی یوکرین کو 500پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری
    • بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ
    • مہنگائی پر عوام کا گلہ درست’ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے: رانا ثنا اللہ
    • خانیوال:خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری مخدوم پیر عارف خان قریشی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہی ہیں۔
    • سہیل آفریدی کیخلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے
    • آصفہ بھٹو کی مخدوم عارف زمان قریشی کی تعزیت کیلئے عارف آباد آمد
    • طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت جاری اہم کمانڈرو ں سمیت چار اہلکار ہلاک
    • حتمی عدالتی فیصلوں کو بار بار چیلنج نہیں کیا جا سکتا :وفاقی آئینی عدالت
    • غلط معلومات’ فیک نیوز موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • غلط معلومات’ فیک نیوز موجودہدور کا سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری سیٹ حاصل کی: بیرسٹر سیف
    • ایران سے مزاکرات جاری نیتن یاہو کا مشترکہ حملے کیلئے دباو تیاریاں مکمل امریکی انتظامیہ تقسیم
    • جی ایس پیٰ پلس پاکستان کی برآمدات صنعتی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت مریم نواز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب کے تیل سے مالا مال شرقی علاقے میں ڈرون مار گرایا گیا

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صنعائ(این این آئی)یمن میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کر دیا گیا، ،یمن کے شہر عدن میں بھی دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحادی اتحاد نے بتایا کہ اس نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا ہے، یہ پیش رفت حوثی گروپ کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔یمن میں سعودی قیادت کے اتحاد اور ایران کے قریب سمجھے جانے والے حوثی گروپ کے درمیان سرحد پار جھڑپوں میں بھی شدت آ رہی ہے۔ سعودی قیادت کا اتحاد یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرتا ہے، جبکہ حوثی باغیوں کا دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بڑے حصے پر کنٹرول ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث خطے میں پہلے ہی تنا موجود ہے۔ اس صورت حال نے یمن کے تنازع کو بھی ایک نئے محاذ کی شکل دے دی ہے۔دوسری جانب یمن کے شہر عدن میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ شہر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کا مرکز ہے۔مقامی رہائشیوں اور اے ایف پی کے ایک صحافی نے دھماکوں کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ان کی نوعیت یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے بدھ کو بھی عدن ایئرپورٹ کے بیرونی حصے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے قبل گروپ نے دعوی کیا تھا کہ اس نے گزشتہ ہفتے ایک بحری اڈے اور فوجی کیمپ پر بھی حملے کیے تھے۔یمن میں خانہ جنگی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور سعودی عرب کے خلاف ڈرون حملوں کی اطلاعات کے ساتھ عدن میں دھماکوں کے واقعات نے خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تشویش بڑھا دی ہے۔
    ڈرون مار گرایا

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابل تشویش پاکستان کی حمایت کرتے ہیں مارکو روبیو

      امریکہ کی یوکرین کو 500پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری

      بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.