اور کزئی (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق اورکزئی کے علاقے درہ حسن زئی میں کارروائی کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی نے بتایا کہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔ڈی پی اورکزئی کے مطابق زخمی اہل کاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
