اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،مولانا کا غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں ،تجاوزات کسی کی بھی ہوں، زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک فائیو سٹار ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر کی دیوار بھی گرائی گئی ہے، جبکہ پشاور میں کاروباری شخصیات کی جانب سے قائم غیر قانونی تجاوزات بھی مسمار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر غیر قانونی قبضے جاری نہیں رہ سکتے، کیا عوام کا راستہ روکنا قانونی ہے؟ ہمارے دین میں راستے کھولنے کی بات کی گئی ہے، انہیں بند کرنے کی نہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایک سڑک پر قبضہ کرکے اپنے والد کا نام لکھ دے تو یہ جائز ہو جائے گا؟ کیا سیاست کے زور پر سڑکوں پر قبضہ کیا جا سکتا ہے؟ ریاست نے آپ کو بہت کچھ دیا ہے، لیکن آپ ریاست کو کچھ نہیں دے سکے تو کم از کم غیر قانونی کام ہی چھوڑ دیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پر ذاتی حملے کیے گئے لیکن ان کے مقف کا جواب نہیں دیا جا سکا، ہم کسی کو ذاتی حملوں کے ذریعے جواب نہیں دیں گے، بعض افراد شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور شہدا کے نام پر مختص پلاٹوں پر قابض ہیں، ریاست نے ایسے لوگوں کو بہت ڈھیل دی، تاہم اب غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، پشاور کی اہم شاہراہ پر بھی عوام کا راستہ روکا گیا ہے جسے کھلوانا ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان کو عباس آفریدی نے لگاتار 5 چھکے لگادیے
- ٹیسٹ کرکٹ تماشائیوں کی کم تعداد کیون پیٹرسن نے اہم تجویز پیش کر دی
- ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے شاداب خان باہر ہو گئے
- پاکستان سری لنکا میچ میں بال بوائے کا ناقابل یقین کیچ
- سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کا آئرش ایئر لائن پر نسل پرستی کا الزام
- ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے
- سیلما بلیئر نے فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی
- فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا
- نورا فتحی 200 کروڑ بھتہ خوری کیس میں عدالت طلب
- پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دیدیا
- رقاصہ کا کردار نبھاتے ہوئے پٹھوں میں کھنچا آ گیا تھا، شردھا کپور کا سنسنی خیز انکشاف
- میگھن کے والد کے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے گودام تک پہنچنے کا دعوی
- جھانوی کپورجلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے تیار
- جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
- لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔
- پٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب سے متجاوز کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر
- لاہور میں سموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آ گیا
- انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
- اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل
- یو ایم ٹی کے 29ویں کانوکیشن کے موقع پر چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم مراد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو یادگاری سووینئر پیش کر رہے ہیں۔
