Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویت ‘ بنگلادیشی باشندے کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا
    • الیکشن کمیشن ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
    • خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
    • مقابلے سے ماں 2 بہنوں کو زندہ جلانے والے ملزم سمیت 3 ہلاکCCD
    • سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کا کارنامہ، پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی بے نقاب
    • سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کا کارنامہ، پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی بے نقاب
    • راولپنڈی چیمبر میں پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائیبارے اجلاس
    • راولپنڈی، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،7ملزمان گرفتار
    • رکشہ ڈرائیور کے ناروا سلوک پر لڑائی،ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی
    • سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن لیگ کے صدر راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ملنے پر بھرپور جواب دینگے،غلام مصطفی ملک
    • روات، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزم گرفتار
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • صادق آباد ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی
    • BYD MMC-کے وہ دوڑتی ہے پروگرام کو 500 سے زائد درخواستیں موصول
    • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی،موخر ہونیکا امکان
    • راولپنڈی ،صفائی ستھرائی،تجاوزات ،اشیاء کی قیمتوں بارے ایکشن پلان جاری
    • اکمل خان کھٹڑ کا قتل انتہائی افسوسناک اور دلخراش ،سردار رستم ممتاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن کمیشن ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران الیکشن کرانے کا کہا تھا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ ہماری بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل ہے، درخواست ہے کہ انتخابات کیلئے 20 جنوری کے بعد کی تاریخ دی جائے، ہمیں الیکشن تیاری کیلئے دو ماہ چاہئیں، پنجاب اور لاہور میں دسمبر میں بہت دھند ہوتی ہے، 20 جنوری کے بعد موسم کھل جاتا ہے، سٹاف کیلئے انتظامات کے حوالے سے دسمبر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ تو اپریل کا الیکشن کہہ رہے تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم نے دوبارہ سوچا کہ جنوری اور فروری میں اعتراض نہیں ہے، اپریل میں ہمیں الیکشن سوٹ کرتا تھا، اپریل میں سکول کی چھٹیاں ہوتی ہیں، سردی میں دن بھی بہت چھوٹا اور ووٹر نہیں نکلتا جبکہ اپریل میں روشنی کا پورا دن ملتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 20 جنوری کی درخواست پر غور کریں گے، اس کے بعد الیکشن تاریخ کا اعلان کر دیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بسنت تو ویسے آپ منا رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے 20جنوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے درخواست کی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

      مقابلے سے ماں 2 بہنوں کو زندہ جلانے والے ملزم سمیت 3 ہلاکCCD

      سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کا کارنامہ، پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی بے نقاب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.