لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے 26ویں مین، 16ویں ویمن نیشنل ووشو (کونگ فو) چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میڈلز جیت لیے۔ پاکستان پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں
نے 3 سلور اور 10 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔چیمپئن شپ میں واپڈا، آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے میڈلز جیتنے پر پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان پولیس کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سلور میڈلز جیتنے والوں میں مہوش، حمزہ بٹ اور نعیم حمید شامل ہیں جبکہ برانز میڈلز مائکہ، مقدس، فاطمہ، اقصی، انعم، تنزیلہ، صدیقہ، محمد نعیم، راحت اللہ اور احسان نے جیتیہے۔
