لاہور(نیوزایجنسیاں) سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو ثانیہ مرزا کے ٹویٹ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا، ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ٓاج میں نے ٹینس مقابلوں میں نمبر ون رہنے کے 80 ہفتے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ میرے لئے ایک حیرت انگیز سفر ہے، سنجے منجریکر کو نہ جانے کیا سوجھی اور بغیر سوچے سمجھے ٹویٹ کر دیا کہ آپ کا مطلب ہے کہ ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو اتنا ٹائم ہو گیا؟ مبارک ہو۔ جواب میں ثانیہ مرزا نے سنجے منجریکر کو خوب کھری کھری سنائیں اور کہا کہ کیا یہ عقل میں آنے والی بات نہیں ہے کہ میں اب ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں حصہ نہیں لیتی۔ میں معافی چاہتی ہوں، میرے خیال میں عقل ہر ایک کے پاس نہیں ہوتی۔