تازہ تر ین

جماعت اسلامی کا اجتماع۔۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع ارکان آج شروع ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 200فٹ کا سٹیج تیار،کھانے پینے کے سینکڑوں سٹال لگا دیئے گئے۔ وحدت کالونی گراﺅنڈ کو بینروں‘ فلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر ماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود، اور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام آج شروع ہونے والا تین روزہ اجتماع ملکی سیاست پر دوررس اثرات چھوڑے گا ۔ اجتماع کے دوران پنجاب میں معاشرتی مسائل ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور تحریک ختم نبوت کے عنوانات کے تحت مختلف سیشن ہوں گے۔ برہان ظفر وانی شہید کانفرنس سے تحریک حریت مقبوضہ کشمیر کے قائد سید علی گیلانی خصوصی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو ایک بہت بڑا ”کرپشن مٹاﺅ، پاکستان بچاﺅ“ مارچ ہو گا جس میں امیر جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 30اکتوبر کا مارچ عوام کو متحرک کرنے کے ساتھ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج، دھرنا، جلوس اور جلسہ سب کا حق ہے لیکن جماعت اسلامی آئین سے باہر کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنے گی جس کے نتیجہ میں عوام کے بنیادی حقوق سلب ہوں ۔
جماعت اسلامی


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain