اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت پورے ملک میں یوم احتجاج پر متاثر کن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ حکومت نے یوم احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کر کے دانشمندانہ اقدام کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پولیس ایکشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ جمعہ کو حکومت نے تحریک انصاف کی 2 نومبر کی کال کے مومنٹم کو توڑ دیا ہے۔ حکومت نے گولی چلائے بغیر راولپنڈی و اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کو ا جتماع نہ کرنے دیا بلکہ بہت کم مقامات پر معمولی نوعیت کا لاٹھی چارج کیا گیا۔ اکا دکا آنسو گیس کا شیل پھینکنے کی ضرورت پیش آئی۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر کمیٹی چوک میں کچھ دیر نظر آنے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان کی رہائش کے باہر گنتی کے کارکن ہی اکٹھے ہوئے جو حکومت کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو ترلائی اور بنی گالہ میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے بھاری تعداد میں کارکنوں کو گندے انڈوں اور لاٹھیوں سے لیس کر کے تیار کھڑا کیا تھا لیکن اسلام آباد سے کوئی جلوس نہیں نکلا۔ ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنا کے شرکاکا پی کیو آر سیکرٹریٹ پر قبضہ کا پروگرام تھا لیکن وفاقی حکومت نے بروقت کارروائی کر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے پلان کو غیرمثر بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس اور رینجرز کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے روک دیا ہے۔ تاہم انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عمران خان کو گرفتار کرے گی اور نہ ہی انہیں بنی گالہ سے باہر نکلنے دے گی اسی طرح خیبر پختونخوا سے آنے والے کارکنوں کو جی ٹی روڈ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- این سی سی آئی اے کا نورین نیازی کو نوٹس جاری
- پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
- ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
- میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
- ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
- دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
- وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
- اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
- ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
- کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
- غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
- گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
- بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
- اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
- ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
- بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
- جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
- اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
- حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
