Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جہیز نہ دینے پر سسرالیوں کا بہو کی ماں اور بھائی پر تشدد ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لودہراں (رپورٹ: امین چوہدری سے) مزید جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پرظالم و جابرسسرالیوں نے بیٹی کو وحشیانہ تشد د کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال کھڑا کیا ہمارے بات چیت کرنے پر مجھ سمیت میرے بیٹوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور خود ہی کے کپڑے پھاڑ کر 15پر کال کر دی مقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض ملزمان کی سرپرست بن گئی 50سالہ عطا الہی حصول انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کاروائی کرنے پر جان سے مار دینے جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں50سالہ عطا الہیٰ کی ”خبریں“ہیلپ لائن پر درد مندانہ اپیل ”خبریں“کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPOملتان،اور DPOلودہراں سے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی اپیل اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی۔تفصیل کے مطابق ٹھکر والا لودہراں کی رہائشی 50سالہ عطا الہیٰ نے ”خبریں“ہیلپ لائن پر کال کی اور ”خبریں‘دفتر آکر بتایا کہ اس نے اپنی 20سالہ بیٹی گلشن بی بی کی شادی 7ماہ قبل محمد مظہر کیساتھ شادی کی اور ساتھ ہی تھوڑا بہت جہیز دیا مگر شادی کے اگلے ہی دن میری بیٹی نے مجھے بلوایا اور اسکے سسرالیوں نے مزید جہیز کی ڈیمانڈ کر دی ارو کہا کہ اگر اور جہیز نہیں دیا تو تمہاری بیٹی کو گھر روانہ کر دیں گے جس پر میں نے انھیں مزید جہیز دینے کا وعدہ کیا جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر وہ آئے روز میری بیٹی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے تھے اور اسے وحشیانہ تشدد کانشانہ بناتے تھے گزشتہ 5روز قبل انھوں نے میری بیٹی کو تشد د کا نشانہ بنایا اور مار مار کر گھر سے نکال دیا مورخہ یکم اگست 2018کی شام تقریباََ 8بجے میں اپنے بیٹے محمد تنویر کیساتھ اپنی بیٹی کے سسرال گئی مگر بات چیت کے دوران جہیز دینے کیلئے تھوڑا وقت مانگا تو اللہ بخش، محمد مظہر، اظہر، ربنواز، محمد اجمل، عمان بی بی، شاہانہ مائی، اور ریحانہ بی بی طیش میں آگئے اور مجھے میرے بیٹے سمیت بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے ٹخنہ اور بازو کی ہڈی توڑ ڈالی اور میرے بیٹے کو بھی بے رحمانہ تشد د کا نشانہ بنایا اور اسے مار مار کر باتھ روم میں بند کر دیا اور عورتوں نے اپنے کپڑے پھاڑ کر 15پر کال ملا دی جس پر موقع پر پولیس آگئی اور میرے بیٹے اور محمد مظہر کو پکڑ کر تھانہ میں لے گئی اورحوالات بند کر دیا بعد ازاں مقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض ملزمان کی سر پرست بن گئی اور ہمیں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف کوئی کاروائی کرنے کے ہمیں ہی الٹا دھمکایا اور کہا کہ اگر زیادہ کوئی بھاگ دوڑ کی میرے بیٹوں پر جھوٹے مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیں گے ملزم جوکہ میرا داماد بھی ہے وہ میری بیٹی کو جہیز میں دیا گیا سونا 2تولہ بھی بیچ کھاگیا ہے اور اب مزید کی ڈیمانڈ رکھ دی تھی میں غریب عورت کہاں سے اسے پورا کروں مقامی پولیس بھی ملزمان کی سرپرست بن گئی ہے اورملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی جا رہی ہے اور ملزمان آزادانہ دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں کاروائی کرنے سے روکا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہے کہ اگر کوئی کاروائی کرنے کی کوشش کی گئی تو ابھی تو صرف ٹانگیں توڑی ہیں اب جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے صبح شام ہمارے گھر کے چکر لگا لگا کر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہم ان کے خوف کی وجہ سے اپنے ہی گھر سے بے گھر ہونے پر مجبور ہیں اور ان ظالم اوباشوں کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہم نے حصول انصاف کیلئے ہر دروازہ پر دستک دی مگر ہماری کوئی شنوائی نہ ہو رہی ہے بالآخر حصول انصاف کی خاطر ”خبریں“ہیلپ لائن پر کال کی50سالہ عطا الہی کی ”خبریں“ہیلپ لائن پر درد مندانہ اپیل کی ہے اور ”خبریں“کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPOملتان،اور DPOلودہراں سے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے اور انھیں گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا کی اپیل کی ہے50سالہ عطا الہی نے مزید کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو وہ اپنے خاوند کے ہمراہ DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کر لے گی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.