Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف بی آر اِن ایکشن ،برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں ،15سوپاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

    By Daily Khabrainاگست 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ اور دبئی میں جائیداد بنانے والے 15 سو پاکستانیوں کو شوکاز نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 31 جولائی تھی تاہم ایف بی آر 6 اگست سے باقاعدہ نوٹس بھیجے گی اور یہ سلسلہ 2 مراحل پر مشتمل ہوگا۔پہلے مرحلے میں ان ایک ہزار افراد کو نوٹسز ارسال کیے جائیں گے جنہوں نے برطانیہ میں جائیداد بنائی اور باقاعدہ ماہانہ کرایہ وصول کیا۔دوسرے مرحلے میں دبئی میں جائیداد بنانے والے 500 افراد کو نوٹس ارسال کیے جائیں گے۔اس ضمن میں آرگنائزیشن آف اکنامکس کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کے ٹیکس اتھارٹی، ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے میں معاونت کرے گی تاہم دبئی کے تناظر میں ٹیکس حکام ساری تفصیلات فراہم کریں گے۔ایف بی آر حکام کو یقین ہے کہ نوٹس کے ذریعے ٹیکس وصول کنندہ گان اس امر کا ادراک کرسکیں گے کہ صارفین نے اپنی ساری جائیداد کا تذکرہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کیا یا پھر نہیں۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ’ہمیں ٹھیک طرح سے معلوم نہیں ہے کہ برطانیہ اور دبئی میں کتنی سرمایا کاری کی گئی‘۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نومںتخب ہونے والے وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈان کو بتایا کہ ان کی حکومت بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی درخواست کرے گی، ’ایف بی آر پہلے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد ہیں یا نہیں‘۔انہوں نے واضح کیا کہ ’بعدازاں جس نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘۔ان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن جماعت، پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور تحقیقات نے پراپرٹی، گفٹ اسکیم، گاڑیاں وغیرہ سے متعلق تمام ڈیٹا جمع کرلیا ہے اور مذکورہ تفصیلات ریجنل ٹیکس افسران کے ساتھ شیئر کی جا چکی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 82 ہزار 8 سو 48 افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنے اثاثے ظاہر کیے اور تقریباً 25 کھرب روپے مالیت کے اثاثوں کو وائٹ منی میں تبدیل کیا۔ان میں 5 ہزار 3 سو 63 افراد نے بیرون ملک اثاثے جبکہ 77 ہزار 4 سو 85 افراد نے اندورن ملک اثاثے ظاہر کیے۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 ماہ میں ایف بی آر نے ایک سو 21 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جس میں سے 44 ارب روپے بیرون ملک اثاثوں جبکہ 77 ارب روپے اندرون ملک اثاثوں کی مد میں وصول کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.