Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرفراز اور مکی آرتھر ورلڈ کپ تک برقرار رہیں گے

    By Daily Khabrainستمبر 24, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (سی پی پی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی میں الٹا نظام چل رہا ہے لیکن ہم آئینی اصلاحات کے ذریعے نظام میں بہتری لائیں گے، نئے نظام میں چیئرمین کے اختیارات محدود ہوں گے، چیئرمین بھی جواب دہ ہو گا، میرے اخراجات بھی سال میں دو بار سب کے سامنے لائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے آڈٹ ہو چکے ہیں، ایک ماہ میں 2018کے اکاونٹس کا آڈٹ پی سی بی ویب سائٹ پر ڈال دوں گا تاکہ سب بورڈ کے مالی معاملات کو دیکھ سکیں، آڈٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اپنی مراعات اور اختیارات میں بھی کمی لاوں گا اور جو افسر ہمارے نظام میں فٹ نہیں ہو گا اسے عزت کے ساتھ گھر بھیج دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تین ماہ میں پی سی بی کا قبلہ درست کرتے ہوئے اپنی پالیسی کو واضح کروں گا، اپنی انتظامی ٹیم میں تبدیلی کروں گا لیکن نئے نظام میں سزا اور جزا کو اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی آڈیٹر نے کسی بڑی خامی کی نشاندہی نہیں کی ہے لیکن آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کچھ ٹینڈرز اور کنٹریکٹ پر سوالات اٹھائے تھے، ان کے اعتراضات کا پی سی بی انتظامیہ جواب بنا رہی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد میرا عمران خان نے رابطہ کم کم ہوا ہے، میں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ ملک چلائیں میں کرکٹ کو چلاوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں دیگر ملکوں کی طرح کرکٹ ڈائریکٹرز کرکٹ چلاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کے معاملات چلانے کے لئے انگلینڈ کی طرح اینڈریو اسٹراس کی طرز پر کسی سابق کھلاڑی کو لایا جائے گا، ایسے کرکٹرز جو سوچتے ہوں اور ان کے پاس نئے آئیڈیاز ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا کام نہیں ہے کہ کوچ کا تقرر کرے اور اس سے مذاکرات کرے، خواہش ہے کہ کرکٹ کے معاملات آزادنہ انداز میں شفافیت سے چلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا ہے، میں اس کا احترام بھی کرتا ہوں، دونوں اچھا کام کر رہے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ اب چیئرمین کوچز منتخب نہیں کرے گا، اس سے پہلے یہ کام ایک ایڈہاک کمیٹی بنا کر چیئرمین کرتا تھا، یہ پروفیشنل طریقہ نہیں ہے، ہمارے پاس ایک سابق کرکٹرز کا ایک پینل ہوگا جو کوچ کو پاکستان ٹیم کے حالات دیکھ کر نئے کوچ کی تقرری کی سفارش کرے اور اس وقت چیئرمین سب کچھ دیکھ کوچ کی منظوری دےگا۔انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ اس پر اپنا اعتراض لگائے لیکن معاملات ایڈہاک بنیادوں پر نہ چلائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شخصیات کی بجائے ایک سسٹم بنائیں گے، یہ سسٹم کرکٹ اور کرکٹرز کی بنیاد پر ہوگا جس میں ہر ایک کی احتساب ہوگا۔چیئرمین کا کام نہیں ہے کہ کپتان اور کوچ سے جواب طلبی کرے، کرکٹرز کی کمیٹی ہی ان سے بات کرے گی۔پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے احسان مانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے معاملات غیر سیاسی انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ پاکستان جلد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال کریں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔

    بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.