Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا مطالبہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دوشنبے (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق سربراہان مملکت کی کونسل کا 17واں اجلاس آج تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقد ہوا جس میں تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادہ کی دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔پاکستان نے گزشتہ سال جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد دوسری مرتبہ اس اجلاس میں شرکت کی جس میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ نے اجلاس میں شریک تمام سربراہان مملکت کو وزیر اعظم عمران خان کی نیک خواہشات کا پہنچاتے ہوئے اپنے خطاب میں خطے میں امن، سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو اہم قرار دیا۔دوران اجلاس سربراہان مملکت نے خطے کی ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ اقتصادی انضمام، علاقائی رابطوں، امن اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے تناﺅ سے بھرپور موجودہ عالمی ماحول میں امن کے قیام کی ضرورت اور اس سلسلے میں تنظیم کے رکن ممالک سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے علاقائی رابطوں کے ذریعے معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس منصوبے سے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کو خطے میں معاشی ترقی کے لیے کثیرالجہتی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام کی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم نے خطے میں امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ساتھ ہی دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں رکن ممالک کو مدد کی بھی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم تمام تر اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے شنھگائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور رکن ممالک کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل جمعرات کو انہوں نے تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ سے ملاقات کی تھی۔سربراہان مملکت کی کونسل (ایچ سی او) شنگھائی تعاون تنظیم میں سپریم فیصلہ ساز باڈی ہے جس کا اجلاس سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے اور تنظیم کے تمام اہم امور سے متعلق رہنمائی حاصل کرتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    تازہ ترین

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.