ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ 18 سال کے شادی کے بندھن میں بندھے رہے تاہم دونوں فلمی ستاروں نے اختلافات کے باعث گزشتہ ایک سال سے علیحدگی اختیارکررکھی تھی جب کہ کچھ عرصے قبل ہی دونوں نے باقاعدہ طورپرطلاق کے لیے عدالت سے رجوع بھی کر لیا تھا تاہم ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا تھا لیکن اب بالی ووڈ آئٹم گرل نے اس حوالے سے چپ توڑ ہی دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور ملائکہ اروڑہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے جب کہ دونوں نے 18 سالہ رفاقت کے بعد گزشتہ ماہ باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائرکردی ہے۔