لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر جن لوگوں نے حملہ کیا ان کا مقصد صرف انتشار اور فساد پیدا کرنا ہے‘ فاٹا کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے بہت سے طالبان فاٹا سے ا±ٹھ کر گئے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا امن سے پاکستان کے دشمن بوکھلا گئے ہیں۔فاٹا کے لوگوں کے کافی مسئلے ہیں لیکن ان سے شرپسند عناصر جھوٹ بھی بولتے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ تعلیم یافتہ بھی نہیں۔اصل میں اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے ہماری سیاست خودغرضی پر مبنی ہیں۔فاٹا کے لوگوں کو حقیقت بتائی جائے تو وہ خود ہی شر پسند عناصر سے نفرت کریں گے۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ وزیرستان میں جو ہوا فسوسناک ہے افواج پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ملک دشمن نہیں چاہتے یہاں امن ہو۔اس کے ڈانڈے کابل سے ملتے ہیں جہاں بھارت کی بڑی مداخلت ہے۔سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ملکی ترقی دشمنوں سے ہضم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔میرے خیال میں پاکستان کے حوالے سے چینل فائیو کاکردار بہت مثبت ہے پاکستان کے حوالے سے آپ ضیائ شاہد کی سوچ کو کنارے نہیں لگا سکتے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی جو بہت قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں پختونوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں بلوچیوں کو پاکستان پر فخر ہے کسی کے گمراہ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔
فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالوں کا مقصد فساد پیدا کرنا ہے: جنرل (ر) امجد شعیب، افواج پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا‘ ملک دشمن نہیں چاہتے علاقہ میں مکمل امن آئے ، پاکستان کے حوالے سے چینل ۵کا کردار مثبت‘ ضیا شاہد نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی‘ عبداللہ گل نیوز ایٹ 7 ،،،
