Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا نے جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہریوں کو قید کی سزا سنا دی
    • گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
    • ملک بھر میں تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
    • UMT کا پنجاب حکومت کو اپنی AIٹیوشن اورکیریئر گائیڈنس ٹیکنالوجی مفت دینے کا اعلان
    • سیالکوٹ ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریبات قرعہ اندازی کے دارون ایک شخص جان بحق 13 زخمی
    • فراز گرئوانڈ بھگدڑ کیس: مسٹر پتلو سمیت 9 افراد نامزد، 6 گرفتار
    • قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
    • ابوظہبی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کی ہنگامہ آرائی
    • مقبوضہ جموں وکشمیر ، مزید 2کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
    • پی ٹی آئی رہنماوں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد کی ملاقات
    • حوثیوں نے عدن میں صدارتی محل اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے: یمنی فورسز
    • اظفر علی ناصر سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن مقرر
    • ذمے داری پوری نہیں کرسکتے تو سلمان اکرم راجہ مستعفی ہوجائیں: مشعال یوسفزئی
    • ایران امریکا کے ساتھ جنگ کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے: جرمن وزیر خارجہ
    • امیت شاہ لوگوں کوکل کی ریلی میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں: راہول گاندھی
    • نصیر آبادمیں 2 کاشتکاروں کو اغوا کر لیا گیا
    • کوئی کتنا طاقتور کیوں نہ ہو’ تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی:طلال چودھری
    • امریکہ کا 150 افغان پناہ گریزوں کو بزریعہ پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ امریکی اخبار کا دعوی
    • ٹرمپ کا کنساس اور آئیووا میں دو انتخابی ریلیاں منسوخ کرنیکا فیصلہ واپس
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سعودی سفیر راجع طامی البوغیمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    By Daily Khabrainجولائی 14, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔ہندی سینما کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلموں میں شامل۔ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ”کبیر سنگھ“ دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کےساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔شاہد کپور کی پہلی سولو سپر ہٹ فلم۔شاہد کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ تھی لیکن اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔ تاہم ”کبیر سنگھ“ شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی سولو سپر ہٹ فلم بن گئی ہے۔آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم۔کبیر سنگھ جہاں بھارت میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے وہیں آسٹریلیا میں بھی یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا میں ”کبیر سنگھ“ نے گلی بوائے، اڑی، بھارت، اورساﺅتھ انڈین فلم پیٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2019 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کی”کبیرسنگھ“ بھارتی باکس آفس پر 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اس سے آگے ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز؛ اینڈ گیم“ ہے جس نے بھارت میں 373 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔سب سے جلدی 200 کروڑ کمانے والی فلم۔فلم ”کبیر سنگھ“ نے ریلیز کے محض 13 دنوں میں 200 کروڑ کماکرجہاں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے ریلیز کے 14 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جھانوی کپور بھارتی سنیما سے متعلق بیان پر تنقیئد کی زد میں

      جان ریمبو کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی، اداکار خوشی سے نہال

      تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.