Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان کو عباس آفریدی نے لگاتار 5 چھکے لگادیے
    • ٹیسٹ کرکٹ تماشائیوں کی کم تعداد کیون پیٹرسن نے اہم تجویز پیش کر دی
    • ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے شاداب خان باہر ہو گئے
    • پاکستان سری لنکا میچ میں بال بوائے کا ناقابل یقین کیچ
    • سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کا آئرش ایئر لائن پر نسل پرستی کا الزام
    • ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے
    • سیلما بلیئر نے فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی
    • فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا
    • نورا فتحی 200 کروڑ بھتہ خوری کیس میں عدالت طلب
    • پاریش راول نے اپنے کیریئر کی صرف 11 فلموں کو اچھا قرار دیدیا
    • رقاصہ کا کردار نبھاتے ہوئے پٹھوں میں کھنچا آ گیا تھا، شردھا کپور کا سنسنی خیز انکشاف
    • میگھن کے والد کے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے گودام تک پہنچنے کا دعوی
    • جھانوی کپورجلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے تیار
    • جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
    • لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔
    • پٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب سے متجاوز کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک موخر
    • لاہور میں سموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آ گیا
    • انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
    • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل
    • یو ایم ٹی کے 29ویں کانوکیشن کے موقع پر چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم مراد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو یادگاری سووینئر پیش کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ کا 150 افغان پناہ گریزوں کو بزریعہ پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ امریکی اخبار کا دعوی

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(آئی این پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکا میں پناہ لینے والے 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے زبردستی افغانستان واپس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ان افغان شہریوں میں امریکا کی سابق افغان حکومت کے اتحادیوں کے رشتہ دار اور اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز نے نام ظاہر نہ کرنے والے تین امریکی افسران حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈی پورٹیشن کی پہلی پرواز دو نومبر کو روانہ ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت قیدیوں کو پہلے پاکستان اور بعد میں سرحد پار افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق، امریکا کے طالبان حکومت کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث ڈی پورٹیشن کے لئے پاکستان کو ایک درمیانی راستے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ معمول کے سفارتی چیلنجز سے بچا جا سکے۔پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل، تصدیق یا توثیق سامنے نہیں آئی ہے۔امریکی قانون کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو براہِ راست ان ممالک میں نہیں بھیجا جا سکتا جہاں ان کی جان یا آزادی کو خطرہ ہو، تاہم امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے قیدیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی حتمی منزل افغانستان ہی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، حالیہ دنوں میں پناہ گزینوں کو ملک بھر کے مختلف حراستی مراکز سے لوزیانا کے ڈٹینشن سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں نومبر کے پہلے ہفتے میں چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ان کی منتقلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں ایک 47 سالہ افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں جو دو سال کی عمر میں 1981 میں سوویت حملے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے ہجرت کر کے امریکا آئے تھے۔ سال 2003 میں ڈکیتی اور دھمکیوں کے دو مقدمات میں سزا کے بعد ان کی مستقل رہائش کی دستاویزات منسوخ کر دی گئی تھیں، تاہم وہ قانونی تقاضوں کے مطابق باقاعدگی سے امیگریشن حکام کو رپورٹ کرتے رہے۔انہوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے 2020 میں ایک امریکی شہری سے شادی کی۔مذکورہ افغان پناہ گزین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کے باعث ان کی زندگی کو شدید ترین خطرات لاحق ہیں۔اسی طرح ایک اور افغان شہری، جن کی اہلیہ سابق افغان فوج اور خواتین پولیس فورس میں خدمات انجام دے چکی تھیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2023 میں طالبان کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد وہ 2024 میں امریکا پہنچے، لیکن امریکی عدالت نے ان کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خود بھی 2023 سے اب تک 27 لاکھ سے زائد غیر قانونی اور قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر واپس بھیج چکا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ طالبان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دیتے ہیں جن
    سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں، اسی لیے پاکستان مزید افغان شہریوں کو نکالنے کا عزم رکھتا ہے۔ماضی میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی تیسرے ممالک کے ذریعے بے دخلی انتہائی محدود پیمانے پر کی جاتی تھی، جن میں صرف سنگین جرائم میں ملوث افراد شامل ہوتے تھے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے اور یو سی ایل اے کے ریسرچ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران صرف 97 افغانوں کو واپس بھیجا گیا تھا۔تاہم نومبر میں متوقع یہ کارروائی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تارکینِ وطن کی بے دخلی کی مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت ماضی میں بھی امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں پر ویزا پابندیاں سخت کی گئی تھیں اور بعض کو افریقی ممالک منتقل کیا گیا تھا یا قطر کے ملٹری بیس سے رضاکارانہ واپسی پر مجبور کیا گیا تھا۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      جین زی کا احتجاج جرمنی تک پہنچ گیا ہیلو وین میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

      اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی موسم سرما کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد جمع کرنے کی اپیل

      بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات، آسمان سرخ ہوگیا، ویڈیوز وائرل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.