Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹاپ دہشتگرد تنظیموں کا افغانستان اکٹھ …. پاکستان کیخلاف اہم اعلان

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ)ملک میں دہشت گردی کے لئے 8 دہشت گرد تنظیموں نے اتحاد بنا لیا ہے۔ افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے دہشت گرد تنظیموں کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف اتحاد بنایا گیا ہے ان تنظیموں کا اجلاس لشکر جھنگوی عالمی کے رہنما خالد خراسانی کی زیر قیادت منعقد ہوا ان میں خلیفہ منصور گروپ، جماعت احرار، ٹی ٹی پی سجنہ گروپ، قاری حسین گروپ، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی شہریار مسعود گروپ، ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ کے لوگ شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کو حساس ادارے کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ان تنظیموں کے ممکنہ اتحاد کے بعد دہشت گردی کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اتحاد پاکستان کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں را کی سپورٹ والی ایک تنظیم نے بھی شرکت کی جس میں پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں اور پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کو ٹارگٹ کرنے کی بات چیت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف اس قسم کا اتحاد ماضی میں بھی بن چکا ہے 2014 میں اسی طرح کا اتحاد بنا تھا جس کے پاکستان پر اثرات منعقد ہوئے تھے اور دہشت گرد کارروائیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو ا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ منسلک افراد کی نگرانی کو پاکستان میں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد زیادہ تر سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خوف ہراس پیدا کیا جاسکے اور پاکستان کی عالمی سطح پرزیادہ سے زیادہ بدنامی ہو ۔ اور ملک کے اندر سرمایہ کاری کو روکا جاسکے وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا رپورٹ کے بعد کومبنگ آپریشن مزید تیز کر دئیے گئے ہیں جنوبی پنجاب، اندرون سندھ اور دیگر اہم شہروں میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے خفیہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے پاکستان فوج کے اپریشن کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی کمی ہوئی ہے۔ تین سال قبل دہشت گردی کے تقریبا ایک ہزار سے زیادہ الرٹ جاری ہوتے تھے تاہم اب موجودہ سال کے دوران سب سے کم الرٹ جاری ہوئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      تازہ ترین

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.