Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کپتان کا ”عدالتوں“ بارے اہم بیان سامنے آگیا

    By Daily Khabrainدسمبر 11, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran-khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کی توجہ پانامہ کیس کی طرف ہے‘ قوم سے وعدہ ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں‘ اس کیس کے لئے کمیشن کی ضرورت نہیں‘ نواز شریف نے وزیراعظم بن کر پیسہ بنایا اور باہر بھجوایا‘قوم کو یہ معاملہ بھولنے نہیں دیں گے۔ صدر کا کرپشن پر بیان نواز شریف کی طرف اشارہ ہے۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش تھی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور جلدی فیصلہ ہو۔ ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ساری قوم کی توجہ پانامہ کیس کی طرف ہے۔ قوم سے وعدہ ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جسٹس ثاقب نثار پر بہت بڑی ذمہ داری ہوگی۔ امید کرتے ہیں کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بینچ اس کیس کو سنے۔ حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑا کہ ان کی جائیداد ملک سے باہر ہے۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فکر نہ کریں قوم جلد بھول جائے گی۔ اس کیس سے فیصلہ ہوگا کہ کیا طاقتور کے لئے بھی قانون ہے۔ اگر یہ آئی سی آئی جے کی دستاویز نہیں مانتے تو نوٹس کیوں نہیں بھیجا۔ اس کیس کے لئے کمیشن کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے جواب طلب کریں گے۔ قوم کو یہ معاملہ نہیں بھولنے دیں گے۔ ان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پرانا ریکارڈ کہاں سے لائیں۔ مریم نواز نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان سیاسی تھا۔ ہم اس چیز پر واضح ہیں کہ اس کیس میں کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف نے وزیراعظم بن کر پیسہ بنایا اور باہر بھجوایا۔ سب جانتے ہیں حوالہ اور ہنڈی میں پرچی سسٹم ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا میں ابھی اقتدار میں نہیں آیا پھر کرپشن کا الزام کیسے لگ سکتا ہے۔ نواز شریف ‘ موٹو گینگ کو آٹھ ماہ میں بہت قلابازیاں کھلائیں قطری شہزادے ی آمد پر موٹو گینگ کی شکلیں دیکھنے والی تھیں اب یہ پتہ چلا گلف اسٹیل نقصان کررہی تھی۔ صدر مملکت کے بیان کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ صدر کا کرپشن پر بیان نواز شریف کی طرف اشارہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت ختم نہیں ہوا، نظریہ ضرورت تب ختم ہو گا جب عدالتیں کسی طاقتور پر ہاتھ ڈالنے کے قابل ہونگی۔ پانامہ کیس میں بھی کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوئی صرف ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ شریف فیملی کے پاس منی ٹریل ثابت کرنے کیلئے کوئی دستاویزات نہیں ہے۔ ہمیں موقع مل گیا ہے اب مزید تیاری کے ساتھ اائیں گے۔ وزیراعظم کے وکیل کا عدالت میں یہ کہنا کہ پارلیمنٹ میں سیاسی بیان دیا گیا اس لئے تو ن لیگ کے پارلیمنٹیرینز کو بھی شرم آنی چاہئے تھی اور بولنا چاہئے تھا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کیخلاف التوفیق کیس میں کیس فائل کر رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں نظام انصاف سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ کچہریوں میں عوام کا برا حال ہوتا ہے صرف سپریم کورٹ سے امید ہوتی ہے۔ امید تھی کہ پانامہ کیس میں بہترین بنچ بیٹھا ہے جلد فیصلہ آ جائے گا لیکن کیا ہو سکتا ہے۔ کے پی کے میں جوڈیشل ریفارم پیکیج بنایا ہے ایسا نظام لائیں گے جس سے جلد انصاف میسر ہو۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.