اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ٹیم نے حکام کو جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اٹھانے سے بھی روک دیا۔ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی 6 رکنی ٹیم نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا، ٹیم نے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھا کرلیے جب کہ حکام کو تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے کا ملبہ اٹھانے سے روک دیا ہے۔دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی پہنچا دیا گیا ہے جہاں بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانسیسی ٹیم کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ فرانسیسی ٹیم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی آمد متوقع ہے جب کہ ٹیم کی معاونت کے لیے پاکستانی ماہرین بھی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر فرانس کی ٹیم بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی پہنچتی ہے تو پی آئی اے کے پاس ڈی کوڈ کرنے کے انتظامات موجود ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے بلیک باکس کو فرانس بھجوانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ حویلیاں کے قریب گرکر تباہ ہوا جس میں جہاز کے عملے سے 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔
بریکنگ نیوز
- عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
- شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
- سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
- انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
- باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
- برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
- پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
- پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
- روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
- مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
- راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
- سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
- کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
- بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
- رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
- خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
- ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
- پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
- یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
- ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
