کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں رینجرز نے کارروائی کرکے زیر زمین دبایا گیا تباہ کن اسلحہ برآمدکرلیا،اسلحہ میں ہیوی مشین گن ، 5 ایل ایم جی سمیت دیگر رائفلیں اور گولیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے سرجانی ٹاﺅن کے سیکٹر 8بی میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے کو زمین میں دباکر اوپرواش روم بنایاگیاتھا۔کارروائی کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے میں ایک ہیوی مشین گن،5 ایل ایم جی،4 جی تھری رائفل ،8سب مشین گنیں،4 ایٹ ایم ایم رائفل، 5 رپیٹر،6 پستول اور 5500 گولیاں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلحہ گرفتارملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوا،اسلحے کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے سے چند ماہ پہلے گھرمیں دبایاگیاتھا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن سے اسلحہ برآمد

