تازہ تر ین

ورلڈ فیمس پاکستانی نژاد باکسر کی بیوی, سوشل میڈیا پر تصاویر نے ہلچل مچادی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر عامر خان کے والدین نے بہو فریال مخدوم کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کے والدین نے کہا کہ فریال جھوٹی ہے‘ ہم نے اسے کبھی نہیں مارا اور نہ کچھ اور کہا ہے۔ عامر کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ فریال کو میں نے محبت اور پیار سے کہا کہ دوپٹہ لے لیا کرو لیکن اس نے میری بات نہیں مانی‘ میں نے بھی اسے کہنا چھوڑ دیا‘ تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا حالانکہ وہ ہماری بات تک نہیں سنتی۔ باکسر کے والد کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے فریال پر تشدد کیا ہے اس نے پولیس میں رپورٹ کیوں نہیں کی اور ہسپتال سے ٹیسٹ کیوں نہیں کرائے۔ فریال کے الزام درست ہیں تو ثبوت سامنے لائے۔ عامر خان والدین اور بیوی کے درمیان ہونے والی چپقلش میں پس کر رہ گئے اور ابھی تک گھریلو رسہ کشی پر خاموش ہیں‘ تاہم فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر سسرال والوں پر الزام عائد کیا ہے اس کی نندیں‘ ساس اور سسر ذہنی ٹارچر کرتے اور مارتے ہیں اور اپنی مرضی کے کپڑے بھی پہننے نہیں دیتے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain