Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھرناختم ،بڑی سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainنومبر 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Maulana Fazal ur Rehman
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد‘ لاہور‘ کوئٹہ (نمائندگان خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کے پشاور موڑ پر کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے پلان ‘بی’ کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کردیا۔آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے وئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دو ہفتوں سے قومی سطح کا اجتماع تسلسل سے ہوا، اب نئے محاذ پر جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ہمارے جاں نثار اور عام شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہماری قوت یہاں جمع ہے اور وہاں ہمارے ساتھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو کا انتظار ہے، ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے اور جس طرح یہاں آئے ہیں اب اسی طرح یہاں سے دوسرے محاذ پر جائیں گے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اراکین کی جانب سے ایسے جملے کہے جارہے ہیں جو حوصلہ شکنی کا سبب بنیں، حکومتی حلقوں میں خیال تھا کہ اجتماع اٹھے گا تو حکومت کے لیے آسانیاں ہو جائیں گی لیکن اب صوبوں اور ضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پر دبا بڑھانا چاہتے ہیں، نئے محاذ پر ہم سڑکیں بلاک کرنے والوں کے ساتھ ہوں گے، ہم پرامن ہیں اور ہم نے ملک کا نقصان نہیں کرنا لہذا ادارے بھی اس آزادی مارچ کا احترام کریں جبکہ اپنے کارکنان کی طرح پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھی عزیز ہیں۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج کے دوران ایمبولینس کا راستہ نہ روکیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شہر کے اندر احتجاج سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا اس لیے ہم شہروں سے باہر جاکر شاہراہوں پر احتجاج کریں گے اور عام شہری کی زندگی متاثر نہیں کریں گے جبکہ ناجائز حکمرانی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز بدھ سے آزادی مارچ کے پلان ‘بی’ پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہاں کا اجتماع پلان ‘اے’ ہے جو باقی رہے گا اور اس کے ہوتے ہوئے ہم پلان ‘بی’ کی طرف جائیں گے، لیکن جب تک شرکا کو پلان ‘بی’ کی طرف جانے کا کہا نہ جائے آپ نے یہاں جمے رہنا ہے اور پلان کا اعلان ہوتے ہی قافلے اس طرف چل پڑیں گے۔’انہوں نے کہا کہ ‘اب اس تحریک کو اتنی طاقت دی جائے گی کہ پھر حکومت کا سنبھلنا ممکن نہیں ہوگا، لیکن کارکنان نے قانون و آئین کو ہاتھ میں نہیں لینا، تصادم سے خود کو بچانا ہے اور پرامن رہنا ہے۔ ‘ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پلان بی کے اعلان کے ساتھ ہی لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ شہر کے اہم چوراہوں پر بھی پولیس کی تعیناتی دیکھی گئی ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اگر کسی نے احتجاج کرنے یا دھرنا دینے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مظاہرین سے نمٹنے کے لئے ضروری ساز و سامان بھی ان مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ آزادی مارچ کے پلان بی پرعملدرآمد شروع اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بی پلان پر عملدرآمد کرینگے مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے بعد ہی جمعیت علماءاسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سید حمید کراس پر کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کوبلاک کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تاہم ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے مذاکرات کی تاہم مذاکرات ناکام ہوئیں کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک مولانا فضل الرحمان ہمیں ہدایات نہیں دیں گے اس وقت تک ہم روڈ کو بلاک کرینگے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.