کراچی(ویب ڈیسک)پاک بحریہ نے گوادر اور اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی فورس تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے گوادر اور اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی فورس تشکیل دیدی ٹاسک فورس-88اوراقتصادی راہداری اسپیشل سکیورٹی ڈویڑن فرائض مشترکہ انجام دینگے۔ٹاسک فورس-88،جاسوس طیاروں،ڈرونز،جنگی جہازوں،جدیدہتھیاروں، آلات سےلیس ہوگی۔