Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے گرلز اسکول پر مہلک حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا: ٹرمپ
    • جنگ بندی کے بعد سے 1,005 فلسطینی شہید ہوئے: غزہ وزارت صحت
    • امریکا نے ایران میں نظام بدل دیا، ٹرمپ
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دراز پر ممنوعہ مضر صحت جنسی ادویہ کی فروخت ،فحش ،لٹریچر کی بھر مارا

    By Daily Khabrainنومبر 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (جنرل رپورٹر) ای کامرس کی سائٹ ”دراز“ نے معاشرتی بے راہ روی پھیلانے کی تمام حدیں پار کر یں، جنسی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ، شہریوں کو ممنوعہ ادویات گھر کی دہلیز مہیا کرنے لگا، پنجاب حکومت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ کنٹرول ونگ پنجاب ”دراز“ پر جنسی ادویات کی فروخت روکنے میں ناکام ہوگئے۔ شہریوں کی جانب سے وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے انبار لگ گئے ، پنجاب بھر میں ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت کے باعث مکروہ دھندا تیزی سے پھیلنے لگا ، جنسی ادویات کی غیرقانونی تشہیر ڈرگ ایکٹ 1976 ڈریپ ایکٹ 2012 کے سیکشن 27 اور23کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،شہریوں کی صحت داو¿ پر لگ گئی ،عوام کے پیسوں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا جا نے لگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آن لائن ویب سائٹ ”دراز“ پر تمام ادویات غیرملکی اور پاکستان میں غیر رجسٹرڈ ہیں ۔ پاکستان میں غیر ملکی غیر مستند جنسی ادویات غیر قانونی کاروبار بڑھتا جارہا ہے۔آن لائن ویب سائٹ ”دراز“ جنسی ادویات کی کھلے فروخت سے معاشرے میں بے راہ روی بڑھتی جارہی ہے ۔قانون کی عملداری نہ ہونے اور ڈرگ کنٹرول ونگ اور ڈریپ میں موجود کرپٹ مافیا کی وجہ سے پاکستان میں جنسی تسکین کی ادویات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ ڈرگ لائرز فورم کے صدر سینئر ایڈوکیٹ نور مہر کا چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جنسی ادویات کسی صورت میں بھی سوشل میڈیا اور عام مارکیٹ میں فروخت نہیں کی جاسکتیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کوتاہی کے باعث جنسی ادویات سرعام فروخت کی جا رہی ہیں ۔ ڈرگ ایکٹ1986 کے لیبلنگ رولز کی پاسداری ہونی چاہیے۔ پنجاب حکومت اس پر ایکشن لے اور مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرے۔ غیرملکی اور معمولی ادویات ہزار وں روپے کے عوض فروخت کی جارہی ہیں جو کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے موت کا سبب بن رہی ہیں خاص طور پر حساس سکن کے لوگوں کے لئے بھی خطرناک ہیں ۔ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تشہیر اور خرید وفروخت کے حوالے سے چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر محمد منور حیات کا کہنا تھا کہ مکروہ دھندے میں ملوث ”دراز “ کمپنی کو غیرقانونی اورغیررجسٹرڈ ادویات کی تشہیر اور خرید وفروخت کرنے پر باقاعدہ نوٹس بھجوایا گیا تھا جس پر کمپنی نے تحریری طور پر جواب جمع کروایا کہ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ سے ان غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے لنکس ہٹا دیئے ہیں اور کمپنی کسی بھی غیرقانونی یا غیررجسٹرڈ پراڈکٹ کو اپنی ویب سائٹ پر تشہیر یا خریدوفروخت کی مجاز نہیں ہے مگر حیرت انگیز طور پر آن لائن ویب سائٹ ”دراز ‘ ‘ پر جنسی ادویات کی فروخت تاحال جارہی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.