اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پانامہ پیپرز کیس کا عدالت عظمیٰ کے فیصلے آنے تک کیا گیا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پانامہ پیپرز کیس پر پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا ‘ ( آج) بدھ کو ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کی ایوان میں غلط بیانی پر تحریک التواءاور تحریک استحقاق پیش کریں گے‘ اب پارلیمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ اپنے آزاد اور با اختیار ہونے کا ثبوت دے‘ نواز شریف تمام اداروں کو کنٹرول کرنے کے بعد اب فوج اور عدلیہ کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں‘ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاھتے ہیں‘ ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ وہ منگل کو بنی گالہ میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیتا ہے کہ ہم کل پارلیمنٹ میں جا رہے ہیں‘ ایک خاص وجہ سے جا رہے ہیں استحقاق اور تحریک التواءجمع کرائیں گے‘ وزیر اعظم نے اسمبلی کے سامنے جھوٹ بولا‘ پارلیمنٹ کو جھ وٹ بولنے پر وزیر اعظم کے احتساب کیلئے کہیں گے‘ پارلیمنٹ میں کہا کہ دوبئی سے جدہ اور وہاں سے لندن پیسہ گیا پھر کہا کہ پیسہ قطر سے لندن گیا۔ نواز شریف نے اسمبلی میں کیوں کہا کہ میرے پاس پانامہ پیپرز بارے تمام شواہد موجود ہیں۔ وزیر اعظم کی اخلاقیات کا معیار عام شہریوں سے زیادہ ہونا چاہیے جب ایک و زیر اعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولے تو پھر اس پر کیوں اعتماد کرے۔ نواز شریف اربوں کی کرپشن پر جھوٹ بول رہا ہے۔ ہمارے ارکان نواز شریف کے خلاف تحریک التواءاور تحریک استحقاق پیش کریں گے۔ ہم نے د ھرنے کا اعلان کیا تو کہا گیا کہ عمران خان فوج کو بلا رہا ہے۔ سپیکر درباری نکلا۔ نواز شریف کی بجائے میر اریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا۔ کیا پارلیمنٹ نواز شریف سے جھوٹ بولنے پر جواب طلبی کرے گی۔ کیا (ن) لیگ والے کل نواز شریف کے خلاف ایوان میں سٹینڈ لیں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ادارے فیل ہو گئے ہیں کل پارلیمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ کیا وزیر اعظم کا احتساب کرے گی۔ اب اگر میں سڑکوں پر نکلوں گا تو کم از کم کوئی یہ نہیں کہے گا کہ عمران خان فوج کو بلا ہے۔ ہم پارلیمنٹ سے اس لئے باہر تھے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو جواب نہیں دے رہا تھا اور جب جواب دیا تو جھو ٹ بولا۔ نواز شریف پارلیمنٹ کو بے وقار کر رہا ہے۔ کل ہم دیکھیں گے کہ پارلیمنٹ کیا رسپانڈ کے گی اگر نہیں کرے گی تو ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کیا لوگوں نے پارلیمنٹ میں صرف حاضریاں لگانے کیلئے جانا ہوتا ہے۔ حاضریاں لگانے سے پاکستان کا یہ حال ہوا ہے۔ ہم وزیر اعظم کے ہمنوا نہیں کہ پارلیمنٹ میں جا کر صرف تالیاں بجائیں۔ عمران خان نے کہا کہ مودی نے جب سے حکومت سنبھالی ہے وہ پاکستان کو تنہاءکرنا چاہتا ہے اور پاکستان میں صوبوں کو الگ کرنا چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز کو بھارت میں بے عزت کرنے پر افسوس ہوا۔ حکومت نے پتہ نہیں کیوں وہاں بھیجا صرف سرتاج عزیز کی نہیں پورے ملک کی ذلت ہوئی۔ نواز شریف نے مودی سے ذاتی تعلقات بنائے‘ قطریوں کو تلور کا شکار کرانا غیر قانونی ہے کیا ہم قطر میں جاکر وہاں ان کا قانون توڑ سکتے ہیں۔ حکومت کی خارج پالیسی مکمل طو رپر ناکام ہوگئی ہے۔ نواز شریف نے سارے ادارے ختم کر دئیے ہیں۔ اب نواز شریف کی سپریم کورٹ پر نظر ہے نواز شریف نے کوٹہ بنچ کو بریف کیس پہنچائے اور حملے کرائے۔ نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ادارے نواز شریف کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔ پاکستانیوں کو ان دو اداروں سے امیدیں وابستہ ہیں۔ سپریم کورٹ سے مایوسی ہوئی۔ کورٹ کو معاملہ روزانہ سماعت کر کے نمٹا دینا چاہیے تھا۔ ہم کیس جیت چکے‘ نواز شریف کو شواہد دینا تھے لیکن کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے۔
بریکنگ نیوز
- یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
- ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
- پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
- شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
- محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
- سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
- سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
- نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
- نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
- غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
- ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
- پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
- اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
- پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
- پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
- لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
