تازہ تر ین

لاہور میں بھی سوئی گیس کی قلت چولہے ٹھنڈے ،کھانا بنانا دشوار

لاہور(آئی این پی)ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سوئی گیس کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے،جس کے باعث گھریلو معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے سبزہ زار،مرغزدار،ملتان چونگی،اسلام پورہ،اچھرہ،گلشن راوی،مصطفیٰ ٹاو¿ن،وحدت روڈ ،یتیم خانہ، علامہ اقبال ٹاو¿ن ،اعظم گارڈن،رانا ٹاو¿ن،قلعہ گجر سنگھ،جعفری کالونی،کرشن نگر سمیت دیگر علاقوں میں یس کی فراہمی شدید متاثر ہے اور جن علاقوں میں سوئی گیس آ رہی ہے،وہاں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،جس کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی ہے،جس کے باعث منافع خور منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain