Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازی خا ن پہنچ گئے،زائیرین سے ملاقات

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    APP48-18 DG KHAN: March 18 - Prime Minister Imran Khan visiting quarantine center. APP
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد‘ڈیرہ غازیخان(نمائندگان خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں سینٹرل کنٹرول روم میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے قرنطینہ میں کئے گئے انتظامات، اور قرنطینہ مرکز میں زائرین سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیف سیکرٹری پنجاب، آءجی پنجاب، اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی،وزیر اعظم کوصوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی گئی،چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر روز مقررہ اوقات میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں ،لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور مجھے اس حوالے سے مستقل آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں ڈیلی ویجرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعظم کو مارکیٹوں، یونین کونسلز میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے ضمن میں اشیائے ضرور یہ کی دستیابی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ دی،وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آ ئی جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی، اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس صورتحال میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدلتی صورتحال کے مطابق اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جہاں جان بچانے والی اور تمام دیگر ضروری ادویات ملک میں آسانی سے دستیاب ہوں وہاں یہ ادویات مناسب قیمت پر عوام کو میسر آئیں، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ملک میں ضروری ادویات کی دستیابی اور انکی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی ذمہ داریوں اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، سی ای او ڈریپ عاصم رف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے وزیراعظم کو ملک میں ضروری اور خصوصا زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی اور انکی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ )کی کارکردگی، ادارے کو متحرک وفعال بنانے اور کرپشن و دیگر بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.