تازہ تر ین

گرم پانی پینے سے کرونا معدے میں مر جاتا ہے: چوہدری محمد سرور

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے تجویز د ہے کہ لوگ گرم پانی پئیں۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ گرم پانی پینے سے کورونا وائرس معدے میں جاکر مرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرم پانی پینے سے وائرس پھیپھڑوں میں جانے کی بجائے معدے میں چلا جاتا ہے اور وہاں مرجاتا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو راور چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق نے مشترکہ کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہم اِس وقت انٹرنیشنل ڈیزاسٹر سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں اِس وباءکا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہلالِ احمر نے کڑے وقت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ اکیلی حکومت اِس وباءسے نہیں نمٹ سکتی، ہمیں مل کر اِس وباءکا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں قائم کردہ ٹیلی میڈیسن سنٹر بارے بھی بتایا۔ جہاں دِن رات 200 کے قریب ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر خدمات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے ہلال ِاحمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین ابرار الحق کو مبارکباد بھی دی۔ گورنر سرور نے تمام مکاتب فکر کے علماءسے اپیل کی کہ وہ اِ س کڑے وقت میں تمام تر اختلافات بالا کے طاق رکھ کر اِ س وباءکے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لیں۔ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اِ س وباءسے بچ سکتے ہیں۔ ہمیں چین سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ابرار الحق نے کہا کہ چمن میں ہلالِ احمر نے کوالیفائیڈ سکریننگ سنٹر قائم کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ ہلال ِاحمر کی ہیلتھ ٹیمیں متحرک ہیں، اب تک 25 ہزار افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔ فرسٹ ایڈر ہر شہر میں موجود ہیں۔ طور خم بارڈر پر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ریسپانس سنٹر کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹس پر ہلالِ احمر کی 10 ایمبولینس اور ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔ جنیوا میں IFRCکے نمائندگان سے ملاقاتیں ہوئیں جن سے فیس ماسک، پروٹکٹیوگیئر اور دیگرتنصیبات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جو آنے والے وقت میں ہلالِ احمر کو مہیا کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain