Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جہاں بھی ضرورت ہوئی، سویلین کی بھرپور مدد کی جائےگی: ترجمان پاک فوج

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہوئی، سویلین کی بھرپور مدد کی جائے گی، مسلح افواج پوری طرح متحرک ہے،آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہرممکن امداد کی ہدایت کی ہے،خوف وہراس روکنے کیلئے درست معلومات عوام تک پہنچانا ہوں گی،موبائل کمپنیوں سے مل کراحتیاطی تدابیر عوام تک پہنچائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد انہوں نے وفاقی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو کورونا وباءسے محفوظ رکھے۔قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیلئے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے۔ فوج کے تمام ادارے مشترکہ نگرانی کررہے ہیں۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہرممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔ جہاں بھی ضرورت ہے وہاں سویلین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن ہورہے تھے، 21مارچ سے فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن ہوں گے وہاں فوج سویلین کے ساتھ ملکر اسکریننگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ داخلی راستوں پربھی لوگوں کی بھرپور چیکنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آدمی کی میڈیکل ٹیم نے بھی ڈی جی خان میں قرنطینہ کا دورہ کیا۔قرنطینہ بنانے سے متعلق بھی معاونت کررہے ہیں۔مسلح افواج کی جانب سے میڈیکل پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولتوں کو تیار کیا گیا ہے۔تینوں مسلح افواج کی میڈیکل فیسیلٹیز میں صرف مخصوص سرجری کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ضروری ہے کہ کورونا کے حوالے سے خوف نہ پھیلے تواس کیلئے ضروری ہے کہ معلومات درست ہوں۔کمیونٹی میں غلط معلومات کو روکنے کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا گیا ہے، تاکہ لوگوں تک صرف مصدقہ معلومات پہنچائی جائیں۔تمام صورتحال سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔موبائل کمپنیوں سے مل کراحتیاطی تدابیر اورپیغامات عوام تک پہنچائیں گے۔ علماءکرام، میڈیا، سماجی لوگ ہر شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ہم اس بیماری کا متحد ہوکر ہی مقابلہ کرسکتے ہیں، صفائی نصف ایمان ہے، اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے ، یہ بیماری سے لڑنے کا بڑا ہتھیار ہے۔اس موقع پروفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صدر مملکت نے طب کے شعبے میں چین کے ساتھ کافی چیزوں کا تبادلہ کیا ہے۔چین نے جس طرح اس وباءکو روکا اس کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔ چین میں جو وبائی امراض کے طبی ماہرین ہیں، اگلے ہفتے میں ان کی پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جائے گی، چینی سفیر اس حوالے سے سہولت کاری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 194ممالک میں174ممالک میں کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،دنیا میں 2لاکھ 20ہزار کنفرم کیسز ہیں۔پاکستان میں ابھی 326کیسزمصدقہ ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ بنارہے ہیں۔ وہاں ہر شخص کورونا مریضوں کی مصدقہ تعداد دیکھ سکے گا۔پچھلے 24گھنٹوں میں جو تبدیلی آئی وہ نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ 2لوگوں کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں۔اگر ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور سنجیدگی دکھائیں تو ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سطح پر اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت نے اپنی ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نہیں برتی، وزیراعظم عمران خان صورتحال نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ساری چیزوں کو مانیٹر بھی کررہے ہیں،وزیراعظم نے کل خود جاکر زائرین کے مسائل سنے۔ صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے مل کر تمام چیلنجز سے نمٹ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے قوم کو خطاب میں پیغام دیا کہ ہم نے کورونا سے مل کر لڑنا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.