Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک منصوبہ …. خطے پر تاریخ کا دھارا بدل جائیگا

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگheng Xiaosong) (Mr. Z نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، پاک چین تعلقات کے فروغ کے علاوہ مسلم لیگ (ن )اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین رابطے مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لےگ(ن)کے مابےن تعلقات کو مزےدفروغ کےلئے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ یوان زی بنگ (Mr. Yuan Zhibing) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی، چینی صدر شی جن پنگ (Mr. Xi Jinping) اور وزیراعظم لی کی چیانگ (Mr. Li Keqiang) کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور چےن کی موجودہ ترقی کے پےچھے شوشلزم کا نظرےہ اورچےن کے عظےم تارےخی ورثے کی قوت کارفرماہے۔ بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے۔ ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ اس وقت چین میں پاکستانی طلبا و طالبات چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستانی طلبہ کو چین بھجوایا ہے۔ نوجوانوں کے مزید وفود جلد چین بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔پاکستان اور چین پہلے محض دوست تھے، اب انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو چکی ہے۔ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ سی پیک چین کے صدر، وزیراعظم اور حکومت کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور پاکستانی قوم چین کے اس تاریخ ساز تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیںاور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور اس تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لےگ(ن) کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھےں گے۔ چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ پاکستان او رچین کی موجودہ لیڈرشپ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئیڈیل تعلقات ہیں اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستان سے پارٹی کی سطح پر وفود کے تبادلوں کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور آکر دلی خوشی ہوئی ہے اور پاکستان میں بہت پیار اورمحبت ملی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک (Mr. Ahmet Albayrak) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران احمت البراک نے پنجاب میں ہا¶سنگ اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اورترکی نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام نے اپنے عظیم قائد صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں جمہوریت کے ساتھ جس والہانہ جذبے کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ ترکی کی عظیم قوم نے اپنے عظیم قائدرجب طیب اردوان کی قیادت میں عظیم جدوجہد کر کے جمہوریت کو بچایا ، بلاشبہ یہ اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ترکی کی متعدد کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے۔ترک گروپ کی جانب سے پنجاب کے سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اور پنجاب حکومت اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ترکی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام غم کی گھڑی میںترکی کے عوام کے ساتھ ہیں اورہمارے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہیں ۔ پاکستان کی طرح ترکی بھی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو مل کر شکست فاش دینا ہو گی۔ملاقات کے دوران ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں ہا¶سنگ اور سماجی شعبے کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی روابط کے تحت کام کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.