Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برسبین ( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی تاہم اسد شفیق کی شاندار بلے بازی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 450 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے شروع ہوا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو جیت کے لئے 108 رنز درکار تھے جب کہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔میچ کے آخری دن کے آغاز پر بھی اسد شفیق نے شاندار بلے بازی جاری رکھی لیکن جب وہ 137 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو مچل اسٹارک کی تیزی سے اٹھتی ہوئی شارٹ پچ گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔ اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد راحت علی نے یاسر شاہ کو سنگل لے کردیا تاہم مچل اسٹارک کی آخری گیند یاسر شاہ کے بیٹ سے چھو کر سلپ میں گئی تو وہ اپنی کریز سے باہر نکل گئے اور اسٹیون اسمتھ نے پھرتی دکھاتے ہوئے گیند وکٹوں پر دے ماری جس سے ان کی ذمہ دارانہ اننگز بھی 33 رنز پر پہنچ کر اختتام پزیز ہوگئی اور یوں آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب ہوگیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جیکسن برڈ کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں اور ناتھن لیون نے 2 شکار کئے۔ اسد شفیق کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 429 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پہلی اننگز کی 287 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو جیت کے لئے 490 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار خود کو غیر متوقع ثابت کیا اور 450 رنز بنا ڈالے۔ وولین گابا میں پاکستان سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 370 تھا جو انگلینڈ نے 07-2006 میں ایشز سیریز کے دوران بنایا تھا جب کہ آسٹریلیا کے کسی بھی میدان میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کا تھا جو اُس نے 78-1977 میں ایڈیلیڈ کے میدان میں چوتھی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے لیکن پاکستان نے ان دونوں ریکارڈ کو توڑ ڈالا

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل

      سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل

      اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.