Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ میں کرونا سے 50ہزار ہلاک،دنیا بھر میں ہلاکتیں 2لاکھ،متاثرین کی تعداد28لاکھ سے بڑھ گئی

    By Daily Khabrainاپریل 25, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک(محسن ظہیر سے) امریکہ میں گذشتہ روز کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50ہزار سے بڑھ گئی ہے اور خیال ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ تعداد 6ہزار تک پہنچ جائیگی، تاہم کرونا کے پھیلاو¿ میں نیویارک سمیت بہت سی ریاستوں میں کمی آئی ہے اور نئے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے، تاہم ہلاکتیں جاری ہیں، گذشتہ روز نیویارک میں ایک مشہور پاکتانی خاتون فرزانہ احسن کرونا سے چل بسیں، فرزانہ میڈیکل سٹور یعنی فارمیسی چلاتی تھیں، واضح رہے کہ امریکہ میں میڈیکل چلانے کے فارمسٹ ہونا ضروری ہے ،امریکہ میں خاص طور پر جنوب کی چند ریاستوں میں چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں وہ ریاستیں شامل ہیں جہاں کرونا کی یلغار کم ہے ، دریں اثناءامریکہ کی معروف دواساز کمپنی جیلٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرونا کی میڈیسن بنانے میں ناکام ہوگئی ہے اور جو میڈیسن انہوں نے بنائی تھی زندہ افراد پر تجربے نے بتایا کہ وہ چنداں کارگر ثابت نہیں ہورہی، البتہ صدر ٹرمپ گذشتہ کئی روز سے مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ انسانی جسم میں کرونا وائرس 80سے 90درجہ فارن ہائٹ پر چل کر ختم ہوجاتا ہے ،لہٰذا انکا کہنا ہے کہ الٹراوائلٹ شعاعیں جسم میں داخل کرکے کرونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے، تاہم کیا انسانی جسم اسکا متحمل ہوسککے گا ، اس پر تجربات شروع ہوگے ہیں، دریں اثناءامریکہ ،جرمنی اور فرانس میں کرونا وائرس کی ویکسین یعنی انجکشن ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے اور زنداہ انسانوں پر تجربات نے ثابت کیا ہے کہ ویکسین کا خواب ابھی دور ہے، جبکہ چین کے سوا اور کسی ملک نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ اسکی ویکسین کامیاب ہوگئی ہے، چین نے اپنے علاوہ صرف پاکستان کو ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، امریکہ میں صحت کے ماہرین کاکہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں اگرچہ جون تک توسیع کردی گئی ہے تاہم ستمبر اکتوبر کے مہینے جو امریکہ میں خزاں کا موسم شمار ہوتا ہے میں ویسے بھی انفلونزا کا عام مرض بڑھ جاتا ہے ، لہٰذا کرونا کی افزائش بھی یقینی ہے، امریکہ میں اب اس مسئلے پر تحقیقات ہوے لگی ہیں کہ اگر کرونا ستمبر اکتوبر تک چلا گیا تو شاید اسکے اثرات نومبر اور دسمبر تک چلیں گے ، گویا یہ پورا سال کرونا کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، کاروبار ہو یا تعلیم بزنس ہو یا سیاسست بھیڑ بھاڑ سے بچنے اور آن لائن رابطہ کی ضرورت پر زور دیا جارہاہے، یہ بھی کہا جارہاہے کہ تعلیمی ادارے شاید جون میں نہ کھل سکیں، اس صورت میں آن لائن پڑھائی اور آن لائن امتحانات کے نظام پر غور کیا جارہاہے، ترکی واحد مسلمان ملک ہے جہاں کرونا وائرس کے کینسر کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد27لاکھ 97ہزار503تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ 94ہزار606اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے، کرونا وائرس کسے صحت یاب ہونے والے متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 7لاکھ 51ہزار 276ہوئی ہے، چین میں اس وقت کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن اس کی شرح انتہائی کم رپورٹ ہورہی ہے اور گذشتہ ایک روز کے دوران 6کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    تازہ ترین

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.