Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بالی وڈ میں یہ پہلی خودکشی نہیں،وہ فلمی ستارے جنھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں کیا

    By Daily Khabrainجون 14, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی ہے۔ ابھی تک خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کو اس واقعے کی اطلاع سوشانت سنگھ راجپوت کے ملازم نے دی تھی۔ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے حالیہ برسوں میں بڑی سکرین پر فلمی حلقوں اور شائقین میں اپنی نمایاں موجودگی ریکارڈ کروائی تھی۔بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہونے والے سوشانت کا فلمی کیریئر اچھا چل رہا تھا۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے ایم ایس دھونی جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے سوشانت تھیٹر اور ٹی وی میں ایک مقبول چہرے کے طور پر جانے جاتے تھے۔سوشانت سے پہلے بھی بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنی زندگی وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی ہے۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے سوشانت تھیٹر اور ٹی وی میں ایک مقبول چہرے کے طور پر جانے جاتے تھے،گرو دت کو سنہ 1950 اور 60 کی دہائی میں انڈین فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ فلمی حلقوں میں ا±ن کا شہرہ ایک بہترین فلم ڈائریکٹر کے علاوہ بہترین اداکار کے طور پر بھی تھا۔اکتوبر سنہ 1964 میں وہ ممبئی کے پیڈر روڈ نامی علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ کثرتِ شراب نوشی اور نیند کی گولیاں ان کی موت کی وجہ بنی تھیں۔
    من موہن دیسائی ہندی فلم کے کامیاب فلم سازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے متعدد کمرشل ہٹ فلمیں بنائیں۔ باکس آفس پر ان کی کچھ کامیاب فلموں میں ’امر اکبر اینتھونی‘، ’قلی‘ اور ’مرد‘ وغیرہ شامل ہیں۔ان کی اہلیہ کا انتقال سنہ 1979 میں ہوا۔ سنہ 1992 میں انھوں نے اداکارہ نندا کے ساتھ ایک نیا رشتہ قائم کیا جو ان کی موت تک قائم رہا۔من موہن دیسائی کو مصالحہ فلموں کا بادشاہ کہا جاتا تھا لیکن بعد میں ان کی فلمیں ناکام ہونے لگ?ں۔ مارچ سنہ 1994 میں انھوں نے گڑ گاو¿ں میں واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیویہ بھارتی کی موت انتہائی پراسرار حالات میں ہوئی تھی۔ان کے شوہر ساجد ناڈیاڈ والا کے مطابق دیویہ نے پانچویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگائی۔ یہ واقعہ پانچ اپریل سنہ 1993 کو پیش آیا۔ اس وقت دیویہ بھارتی کی عمر صرف 19 سال تھی۔ اس وقت تک انھوں نے 14 فلموں میں کام کیا تھا۔شاہ رخ خان کے ساتھ دیویہ بھارتی کی فلم دیوانہ بہت ہٹ ہوئی تھی،سلک اسمیتا کا اصل نام وجئے لکشمی تھا۔ وہ یتیم تھیں اور آندھرا پردیش کی ایک خاتون نے انھیں گود لیا تھا۔16 سال کی عمر میں سلک اسمیتا اپنی والدہ کے ساتھ مدراس چلی آئیں۔ میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلموں میں قدم رکھنے والی اسمیتا نے آہستہ آہستہ فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ ابتدا میں انھیں منفی کردار ملے۔ستمبر سنہ 1996 میں سلک چینئی کے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔
    ریم کپاڈیا مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی چھوٹی بہن تھیں۔ انھوں نے کچھ ہندی فلموں میں کام کیا جن میں سے ایک فلم حویلی تھی، جس میں انھیں راکیش روشن اور مارک زبیر کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔وہ سنہ 2000 میں لندن میں مردہ پائی گئیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے خودکشی کی تھی لیکن ان کی موت کے حوالے سے زیادہ تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
    جیا خان کی بالی وڈ میں انٹری بہت شاندار تھی۔ انھوں نے ابتدا میں امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ لیکن اس کے باوجود ان کا کیریئر اتنا اچھا نہیں تھا۔جیا خان نے ابتدا میں امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا،سنہ 2013 میں ان کی لاش بھی پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی پر جیا کو خود کشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا گیاتھا۔ سورج پر ابھی بھی یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے۔
    نفیسہ جوزف ایم ٹی وی کی مشہور وی جے تھیں۔ انھوں نے ماڈلنگ بھی کی اور سنہ 1997 میں فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا، وہ مس یونیورس کی فائنلسٹ بھی تھیں۔سنہ 2004 میں ورسووا میں ان کے فلیٹ میں ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔کلجیت رندھاوا نفیسہ جوزف کی قریبی دوست تھیں۔ نفیسہ کی موت سے وہ شدید طور پر ٹوٹ گئیں۔فروری سنہ 2006 میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ انھوں نے فلم ’بائی چانس‘ کی شوٹنگ مکمل کی اور سٹار ون کے سیریل ’سپیشل سکواڈ‘ میں بھی انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن ان کی لاش بھی پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔خودکشی سے قبل لکھی گئی اپنی آخری تحریر میں انھوں نے لکھا کہ وہ زندگی کے دباو¿ کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں۔
    انڈین ٹی وی انڈسٹری کا ایک ممتاز چہرہ پرتیوشا بنرجی نے بھی خودکشی کی تھی۔سنہ 2016 میں ان کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔ وہ ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ کے ساتھ شہ سرخ?وں میں آئیں۔ وہ رئیلٹی شو بگ باس کا بھی حصہ تھیں۔27 دسمبر سنہ 2019 کو ٹی وی اداکار کوشل پنجابی نے ممبئی کے پالی ہل میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی۔ممبئی پولیس نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی تھی۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔وہ ’سی آئی ڈی‘، ‘لو میرج’ ‘دیکھو مگر پیار سے’، ‘فیئر فیکٹر’ جیسے مقبول ٹی وی شوز میں نظر آئیں۔ کوشل پیشہ ور ڈانسر بھی تھیں اور انھوں نے رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو جھلک دکھلا جا کے ساتویں سیزن میں حصہ لیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے

      آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.