Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر ان کی بھابھی سدھا دیوی بھی چل بسیں

    By Daily Khabrainجون 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھابھی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور سشانت کی موت کی خبر سن وہ بھی چل بسیں۔

    دو روز قبل بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبرنے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا۔ اکشے کمار، انوراگ کیشپ سمیت متعدد فنکاروں نے سشانت سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا انہیں یقین نہیں آرہا کہ سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی

    سشانت سنگھ کے گھر والے بھی اس خبر پر یقین نہیں کرپارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اور سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر وہ بھی اس دنیا سے چل بسیں۔

    رپورٹس کے مطابق سدھا دیوی نے سشانت سنگھ کی خود کشی کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑدیا تھا اور انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جب ان کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو ان کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے، تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو ابھی تک یقین نہیں آیا ہے کہ زندگی سے بھرپور سشانت سنگھ  اب ہم میں نہیں رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کی رلا دینی والی آخری انسٹاگرام پوسٹ 

    سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا تھا اور ڈراما سیریل ’’پوتر رشتہ‘‘ سے انہیں شہرت ملی۔ بعد ازاں 2013 میں انہوں نے فلم ’’کائی پو چے‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور ایک کے بعد ایک کئی فلموں میں کام کیا جن میں ’’کیدار ناتھ‘‘، ’’شدھ دیسی رومینس‘‘،’’ایم ایس دھونی‘‘،’’چھچھورے‘‘اور سپر ہٹ فلم’’پی کے‘‘ شامل ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے

      آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.