Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
    • کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سشانت سنگھ کا مجسمہ میوزیم میں سجا دیا گیا

    By Daily Khabrainستمبر 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)رواں برس 14 جون کو بظاہر ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ ان کی موت کے تین ماہ بعد میوزیم میں سجا دیا گیا۔

    سشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں موجود مقامی میوزیم میں سجایا گیا، جہاں پہلے ہی بولی وڈ اسٹارز، کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔

    سشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ بھارتی مجسمہ ساز سسانتا رے نے بنایا، جو اس سے قبل امیتابھ بچن، ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان جیسی شخصیات کے مجسمے تیار کرکے مذکورہ میوزیم میں سجا چکے ہیں۔

    سشانت سنگھ راجپوت کے مومی مجسمے کو میوزیم میں رکھے جانے کے بعد ہزاروں مداحوں نے میوزیم کا رخ کیا، جب کہ مجسمہ ساز نے اداکار کے مجسمے کو نصب کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    سشانت سنگھ راجپوت کا مومی مجسمہ بھارت کے مقامی میوزیم میں ایک ایسے وقت میں سجایا گیا ہے جب کہ شائقین نے ایک ہفتہ قبل ہی ان کا مومی مجسمہ لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم میں سجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    سشانت سنگھ راجپوت کے مجسمے کو سجانے کے لیے چینج آرگنائیزیشن پر شروع کی گئی آن لائن پٹیشن پر 18 ستمبر کی سہ پہر تک سوا دو لاکھ افراد نے دستخط کردیے تھے۔

    ساتھ ہی پٹیشن میں سشانت سنگھ راجپوت کے فلمی سفر کو بھی دنیا کے سامنے لایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تفتیش اس وقت سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔

    سی بی آئی نے مذکورہ کیس کی تفتیش گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں شروع کی تھی، اس سے قبل ممبئی پولیس نے حادثاتی موت کے طور پر اداکار کی خودکشی کی تفتیش کی تھی۔

    اگرچہ بظاہر اداکار نے خودکشی کی تھی، تاہم زیادہ تر بھارتی افراد اور ان کے اہل خانہ کا ماننا ہےکہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    سشانت سنگھ کو خودکشی پر مجبور کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے زیادہ تر الزامات ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف لگائے جا رہے ہیں۔

    جن سے سی بی آئی نے تفتیش کی تو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت منشیات کا استعمال کرتے تھے اور وہ ان کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی تھیں۔

    سشانت سنگھ کیس میں منشیات کا معاملہ آنے پر سی بی آئی نے نارکوٹکس بیورو کو معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا، جس نے ریا چکربورتی سے تین دن تک مسلسل تفتیش کی اور بعد ازاں انہیں 9 ستمبر کو گرفتار کرکے ممبئی کی جیل بھیج دیا۔

    اس وقت اداکارہ 22 دن کی عدالتی ریمانڈ پر ممبئی کی بائکلا جیل میں ہیں

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.