Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سارے ڈاکو این آر او مانگ رہے ہیں، وزیراعظم

    By Daily Khabrainاکتوبر 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیش رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سارے ڈاکو اکھٹے ہو کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او دینا آسان ہے لیکن ملک کی تباہی ہے۔ این آر او دے دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی، ہم بھی پارلیمنٹ میں چار سال آرام سے تقریریں کریں گے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا ، لیکن مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے کر جاتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غلط سمت میں نکلا ہوا تھا اور ہم اس کو درست سمت میں گامزن کریں گے۔ قومیں طے کرتی ہیں کہ جاناکدھر ہے، لیکن ہمارا وژن دھند لا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کی ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ 60 کی دہائی میں ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی لیکن70 میں ایک کنفیوذ مائنڈ سیٹ اقتدار میں آگیا اور پاکستان کی انڈسٹریلائزیشن کو چوک کردیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ملک نیوکلیئر ٹیکنالوجی بنا سکتا ہے وہ کچھ بھی بنا سکتا ہے لیکن ہمارے ادارے آپس میں منسلک نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو ایکسپورٹ کرتی ہے۔ ہم نے حکومتی اداروں کو بتانا ہے کہ ان کی مدد کریں جو پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

    ہمارے ملک میں منافع کمانے کو جرم سمجھا جاتا ہے اور رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ ہم اس سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نئے کاروباری افراد کو سہولیات دی جائیں۔ تبدیلی دماغ  کے استعمال سے آتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ مقامی سطح پرکارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماراسب سے بڑا مسئلہ بیرون ملک سے اشیا کی مانگ تھی یہی وجہ ہے کہ ہرکچھ عرصے بہت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہمارا یہ فیصلہ کہ اپنے ملک میں اشیا تیار کریں گے، کامیاب ثابت ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا جب تک ہم اپنی ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہیں ہوگی توملک آگےکیسےبڑھےگا۔ کوئی ملک ملائیشیا کی طرح صرف ربڑاور ٹین بیچ کرترقی نہیں کرسکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ایکسپورٹ کوبڑھایا اور ان کا ملک ترقی کرتا گیا۔ ملکی ترقی کےلیےڈالر آنے چاہیے نہ کہ باہرجانے چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا۔ مشکل فیصلے انسان کو کامیاب کرتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے اداروں میں باہمی تعاون کا فقدان ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.