Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ سندھ کے سفید جھوٹ کی مذمت کرتا ہوں، شبلی فراز

    By Daily Khabrainاکتوبر 22, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی تو ان کی حکومت نہیں رہے گی، میں اس سفید جھوٹ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی جلسوں کا ردعمل دیکھ کر یہ ذہنی طور پر اس قدر گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے ہرقسم کا جھوٹ فریب اپنا لیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پہلی کوشش یہی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن کو چھپا سکیں اور اپنی سیاسی منافقت کو ایک اچھی شکل دے سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے مزار پر جو ہلڑ بازی، غیرقانونی واقعہ ہوا جو صفدر اعوان اور مریم اعوان نے رچایا تھا، جس سے پاکستان کی حقیقت کے خالق قائد اعظم کے مزار پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا جو قوانین اور اخلاقیات کے خلاف تھا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ اس جرم کو چھپانے کے لیے انہوں نے ایک نیا ناٹک رچایا اور ویڈیو فوٹیج میں صفدر اعوان پولیس کی گاڑی میں آرام سے بیٹھ رہے ہیں اور انہوں نے ایک دو نعرے بھی بلند کیے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ نہ تو کوئی زبردستی ہوئی، نہ کوئی کھینچا تانی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کھینچا تانی ہوئی بھی تو اس کا ذمے دار کون ہے، سندھ میں کس کی حکومت ہے، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے؟ آپ نے تو 18ویں ترمیم کی وجہ سے ایک علیحدہ جزیرہ اور ملک بنا لیا تھا کہ جہاں آپ کی لوٹ مار اور سندھ کے عوام کو پسماندہ رکھنا اور سندھ کے اثاثوں کو لوٹنا آپ کا شیوہ تھا، اومنی اکاؤنٹس اس کی ایک جھلک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10سال سے جس نااہلی، نالائقی اور کرپشن کے ساتھ آپ کی حکومت چل رہی ہے، اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی سیاست ختم ہو رہی ہے، آپ ایک قومی پارٹی کے بجائے ایک علاقائی جماعت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے ساتھ میں یہ جھوٹ بولا کہ بلاول نے وزیراعظم سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے چیف آف آرمی اسٹاف کو فون کیا، دیکھیں آپ اپنی سیاست، اپنے جھوٹ کے لیے ایسے ڈرامے رچا رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں اور آپ کی کسی بات میں نہ تو کوئی وزن ہوتا ہے اور آپ ہمیشہ متضاد باتیں کرتے ہیں۔

    ‘آپ کمروں میں ایک بات کرتے ہیں، ہمیں سب پتہ ہے کہ آپ کیا کیا کرتے ہیں لیکن باہر آ کر آپ نے خود کو جمہوریت کا چیمپیئن بھی بنانا ہے’۔

    شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سمیت تمام مشکلات کے باوجود معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے اور یہ بات آپ کو بالکل پسند نہیں آئی، وہ اس لیے ایک ایسی حکومت جس نے آ کر پرانی پارٹنرشپ توڑی، جو دو خاندانوں کے تسلط کو شکست دے کر عمران خان نے ایک ایسی حکومت کی بنیاد ڈالی جو نہ کاروباری ہے اور نہ اس کے خاندانی تعلقات ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ(ن) کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ چادر اور چار دیواری صرف مریم صفدر ہیں، وہ وقت بھول گئے جب انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں نہتی حاملہ خواتین کے منہ پر گولیاں ماریں، یہ وہ بھول گئے ہیں جس طرح سے انہوں نے محترمہ بے نظیر شہید کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکیں، اس وقت چادر اور چار دیواری کا تحفظ کہاں گیا تھا، آپ اس کے خالق ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے دنوں بھی اپنی تقریر میں آپ نے ہماری خاتون اول کا ذکر کیا جو نہ سیاسی ہیں اور نہ ان کا سیاست سے کوئی لین دین ہے، آپ کی اخلاقیات کی سطح اتنی گر گئی ہے کہ آپ کسی کو بھی چھوڑ نہیں سکتے، آپ کی مخالفت پاکستان کے عوام اور عمران خان سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب معشیت بحال ہو گئی ہے اور آگے کی جانب رواں دواں ہے، آپ اسی وقت جمہوریت اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، آپ کا ناٹک اسی لیے ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کامیاب ہو گیا تو آپ کی سیاست تو ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام آپ کو اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیں گے کہ آپ جو سیاسی ناٹک کر رہے ہیں، یہ بنارسی ٹھگوں کا ایک ٹولہ اکٹھا کیا ہوا ہے، اس سے آپ قوم کو گمراہ کردیں گے، ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور وزیر اعظم اس کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.