Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی، پاکستان اس سے تعلقات مضبوط کرے گا، وزیر اعظم

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے بہت پرانے روابط ہیں اور افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس کے ساتھ کام کر کے تعلقات مضبوط کرے گا۔

    پاکستان افغان تجارت اور سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افغانستان کے کاروباری برادری کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے روابط اور اس خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں، افغانستان تقریباً 200سال تک مغل سلطنت کا حصہ تھا اور موجودہ پنجاب اور خیبر پختونخوا 60-70سال افغانستان میں درانی سلطنت کا حصہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان سے قبیلے نکل کر تجارت کے لیے کلکتہ تک جاتے تھے اور پاوندے افغان جہاد شروع سے پہلے تک وسط ایشیا اور بھارت سے تجارتی سامان لے کر آتے اور جاتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ افغانستان میں 40سال سے انتشار ہے جس کا افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے خصوصاً گزشتہ 18سال کے دوران دہشت گردی کے نام پر بھی جنگ ہوئی اس سے بھی پاکستان کو افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

    عمران خان نے کہا کہ انسان ماضی میں رہتا نہیں ہے بلکہ اس سے سیکھتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس بات کا احساس کریں کہ ہم نے ماضی میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے اور اس سے سبق سیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ ہے کہ کوئی بیرونی طاقت وہاں اثررسوخ حاصل نہیں کر سکتی بلکہ وہاں کے لوگ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، وہاں بیرونی مداخلت کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے سیکھا ہے کہ افغانستان کے لوگ جسے منتخب کرنا چاہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور افغانستان کی جو بھی حکومت ہو گی، پاکستان اس کے ساتھ کام کرے گا اور تعلقات مضبوط رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک بھارت ہم سے 7گنا بڑا ملک ہے، ان سے ہماری تین جنگیں ہو چکی ہیں اور 72سالوں میں مسلمانوں سے اتنی نفرت کرنے والی حکومت نہیں آئی جتنی موجود حکومت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت سے دوستی کی بہت کوشش کی لیکن مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ وہ نظریاتی طور پر ہمارے خلاف ہیں لیکن ہم پھر بھی کوششیں کرتے رہی گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو ہندوستان خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے وہ تاریخ میں آج تک کبھی نہیں ہوا، 80 لاکھ لوگوں کو ایک کھلی جیل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا پاکستان کو خدشہ ہے کہ ہندوستان افغانستان کو ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے اور اسے غیرمستحکم کرنے کے لیے استعمال کرے گا لیکن ہم نے فیصلہ کرل یا ہے جو بھی افغانستان کے عوام چاہیں گے، ہم ان کی حمایت کریں گے کیونکہ اس خطے کا مستقبل پاکستان اور افغانستان کے تعلقات، تعاون اور تجارت میں ہے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 40سال افغانستان میں انتشار کے نتیجے میں ہمارے قبائلی علاقہ جات اور سرحدی علاقوں میں مچنے والی تباہی کا ایک ہی حل ہے کہ ہمارے تعلقات اچھے ہوں، تجارت ہو جس سے لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں تجارت کو فروغ دے رہے ہیں، افغانستان ہمارا قدرتی پارٹنر ہے اور کوشش ہے کہ افغانستان سے تجارتی تعلقات بڑھائیں اور جیسے جیسے افغانستان میں امن آتا جائے گا، اس سے پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کو جو کوششیں کر رہا ہے، کوئی اور ملک اتنی کوشش نہیں کر رہا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو تاکہ وسط ایشیا تک یہ سارا علاقہ ایک دوسرے سے منسلک ہو اور تجارت بڑھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ میری حکومت جب سے آئی ہے ہم نے طالبان کی پہلے امریکا سے بات چیت کے لیے بھرپور زور لگایا، اس کے بعد افغان حکومت کے ساتھ اور آج بھی ہماری کوشش ہے کہ تشدد کم ہو۔

    وزیر اعظم نے اپنی خواہش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب ہے کہ یورپی یونین کی طرح ہماری بھی تجارت کے لیے کھلی سرحدیں ہوں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ایک دن ہمارے بھی اس طرح کے تعلقات ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.