Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خفیہ ملاقات

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)اسرائیل کی میڈیا رپورٹس اور حکومت کے وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب سے تاریخی مذاکرات کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جبکہ نیتن یاہو نے خبر پر تبصرے سے گریز کیا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ میڈیا میں زیر گردش ان رپورٹس کو مسترد کرچکے ہیں۔

    خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا اور ایک وزیر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسرائیل اور عرب دنیا کا طاقتور ملک تعلقات قائم کرنے کے قریب پہنچے ہیں جبکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امریکا کی ثالثی میں تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے اور دیگر میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ نیتن یاہو اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسیف میئر کوہن نے امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ کے ہمراہ نیوم میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی حکومت کے ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی۔

    دوسری جانب نیتن یاہو نے اپنی پارٹی کے اجلاس میں سوال پر کہا کہ ‘میں نے ان چیزوں پر کبھی تبصرہ نہیں کیا اور ایسا کرنے کا ارادہ بھی نہیں ہے’۔

    اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کے مشہور صحافی براک ریود نے کہا کہ نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ، اسرائیل کی کاروباری شخصیت اودی اینگل کے طیارے میں وہاں گئے تھے۔

    براک ریود نے فلائٹ ٹریکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ اسرائیل سے اتوار کو شام 8 بجے نیوم جانے کے لیے اڑا اور 5 گھنٹے بعد واپس اسرائیل آیا۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ‘میڈیا میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبریں زیر گردش ہیں’۔

    انہوں نے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور محمد بن سلمان سے مائیک پومپیو کی ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے’۔

    اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ جہاں بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدے کیے ہیں وہیں سعودی عرب نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے حصول کی کوششوں میں ان کی حمایت کرتے آئے ہیں تاہم تجزیہ کاروں اور اندرونی ذرائع کا ماننا ہے کہ ان کا 35 سالہ بیٹا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر امن عمل میں کسی بڑی پیشرفت کے بغیر تعلقات کو معمول پر لانے کے خیال کے بارے میں زیادہ کھل کر سامنے آئے ہیں۔

    ریاست نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی پروازوں کو سعودی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی تھی۔

    بحرین کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے کم از کم سعودی عرب کے بھی نظریے کا معلوم ہوتا کیونکہ جزیرے نما

    ریاست بحرین، ریاض پر انحصار کرتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب

      چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف

      اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.