Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،داکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر ریلوے نے پاک افغان ٹرین سروس کے منصوبے کا اعلان کردیا

    By Daily Khabrainدسمبر 4, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد کے قریب چمن سے اسپن بولدک تک ٹریک بچھاتے ہوئے پاکستان کو ریلوے کے ذریعے افغانستان سے منسلک کرنے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

     رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان جمعرات کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان چمن سے اسپن بولدک تک 11 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھائے گا اور اس سلسلے میں ایک سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور اس منصوبے کے پی سی ون کی تیاری جاری ہے۔

    اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور پاکستان ریلوے کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چمن اور افغانستان کے سرحدی قصبے اسپن بولدک کے درمیان ریلوے ٹریک کی تعمیر کے بعد پاکستان اگر اگر افغان حکومت نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا تو اسپین بولدک سے قندھار تک ریلوے ٹریک کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چمن کو ریل کے ذریعے اسپن بولدک سے جوڑنے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

    کوئٹہ-چمن مسافر ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کے حکومت کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اور پاکستان ریلوے نے کوئٹہ – چمن ٹرین کا آپریشن نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سبی اور ہرنئی کے درمیان ٹرین سروس کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سبی ہرنئی ٹریک پر کام مکمل ہوچکا ہے اور اب اس راستے کے تمام اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جلد ہی ٹرین سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے مزید مسافر ٹرینوں کی سروسز دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ٹرینوں اور طیاروں کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں بہت سی مال بردار ٹرینیں چلائی ہیں اور ان سے آمدنی حاصل کررہی ہے۔

    شیخ رشید نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں اپوزیشن عوامی اجتماعات منعقد کرکے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان نے کبھی بھی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرتے، سیاسی جماعتوں کو ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،داکارہ ثروت گیلانی

      عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

      چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.